
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ن لیگ چاہتی ہے پی ٹی آئی الیکشن میں ہی نہ آئے مگر پیپلزپارٹی کاایساکوئی ارادہ نہیں۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہےپی ٹی آئی الیکشن میں ہی نہ آئے لیکن ہم چاہتےہیں پی ٹی آئی بھی الیکشن عمل کاحصہ بنے، ہم چاہتےہیں الیکشن مقررہ مدت میں ہو۔
سلیم مانڈوی والا نے تحریک انصاف کی الیکشن عمل میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طورپرچیئرمین پی ٹی آئی اوران کی پارٹی کوالیکشن میں آنا چاہیے ، اگر انہوں نےکوئی غلط کام کیاہےتوہمیں وہ کام کرنے کی ضرورت نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1682101401466417153
انھوں نے کہا کہ سزادینا عدالتوں کا کام ہے ہمارا نہیں کسی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو عدالتیں موجود ہیں۔ وزیر قانون نے اپنی رائے دی ہوگی،
پی ٹی آئی ہر پابندی کے سوال پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی جماعت پرپابندی کےخلاف ہیں پیپلزپارٹی واضح مؤقف رکھتی ہے، ہم توشروع سے نیب جیسےاداروں کے غلط استعمال کے خلاف ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/salaaama.jpg