
سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ہمیشہ چوہدری برادران کے ساتھ برا کیا ہے اور ان سے کیے وعدے توڑے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ جب میاں شہباز شریف ملاقات کیلئے جب چوہدری برادران کے گھر گئے تھے تو مجھے نہیں پتا اس میں اس واقعے کا ذکر ہوا ہوگا یا نہیں لیکن یہ سب کو معلوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 1997 کا واقعہ ہے جب بڑے میاں صاحب نے چوہدری برادران سے یہ وعدہ کیا تھا کہ آئندہ انتخابات میں چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلی پنجاب بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا اس وقت تک شہباز شریف نے سیاست میں قدم نہیں رکھا تھا اور پھر جب وقت آیا تو میاں نواز شریف نے چوہدری پرویز الہی سے کیا وعدہ توڑ کر شہباز شریف کو وزیراعلی بنوایا۔
مظہر عباس نے کہا کہ شریفوں نے ہمیشہ چوہدریوں کے ساتھ برا کیا ہے اور اپنے وعدے توڑے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب 1999 میں شریف برادران ڈیل کرکے ملک سے باہر چلے گئے تو چوہدریوں نے پنجاب کی حد تک یہ خلا پر کرلیا۔
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ ن اور بقیہ اپوزیشن کے پاس میرے نزدیک جو سب ڈے بہتر آپشن ہے وہ لوکل باڈیز انتخابات اور عام سنتخابات کی طرف جانا ہے، انہیں عدم اعتماد کی طرف نہیں جانا چاہیے،
ن لیگ کو اس متحدہ اپوزیشن میں ایک بھاری قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے، ایک ایسی جماعت جس کی ایوان میں اتنی اکثریت نہیں ہے اسے وزارت اعلی دینے سے بہتر ہے جنرل الیکشن کی طرف جایا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mazhar-abbas-and-psmm.jpg