
پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں باسٹھ نشستیں ہی لی تھیں کہ ابھی مکمل نتائج سے پہلے ہی نواز شریف نے وکٹری اسپیچ دے ڈالی, جس پر تنقید بھی کی گئی, لیکن مسلم لیگ ن نے میڈیا پر ناکامی کا الزام ڈال دیا
ایکس پر پی ایم ایل این کے آفیشل اکاونٹ پر لکھا میڈیا میں موجود باقیات عمرانی کا اگر بس چلتا تو یہ ساری کی ساری سیٹیں عمران نیازی کی جھولی میں ڈال چکے ہوتے مگر اب یہ مخصوص ٹولہ صرف ٹی وی چینلز پہ بیٹھ کر انتخابات کو متنازعہ بنانے اور اپنی ریٹنگ کی خاطر بے بنیاد نتائج اور ان پر تبصروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1756400415812256103
مسلم لیگ ن کے اس ٹوئٹ پر صحافی برادری بھی چپ نہ رہی,سید سمر عباس نے لکھا ہمیں صحافت سکھانے کے بجائے ہار مان لیں عمران خان سے سیاست سیکھیں۔ میڈیا رپورٹ اور رپورٹنگ کے نتائج وہی ہیں جو فارم 45 کہتا ہے, امیدواروں کی غیر موجودگی میں فراڈ سے جاری کردہ فارم 47 پر یقین نہیں کر سکتے۔ کچھ فضل اور ہمت دکھائیں.
https://twitter.com/x/status/1756404005838659823
ثاقب بشیر نے لکھادرست کہا آپ نے آٹھ فروری جتنے رپورٹرز فیلڈ میں تھے تمام نے اپنے اپنے ٹی وی چینلز کو صرف وہ نتائج چلانے کے لیے بھیجے جو فارم 45 کے مطابق تھے ہوا میں نا کوئی نتیجہ بھیجا نا اسی کی چینلز کی جانب سے اجازت دی تھی یہ آپ کسی بھی صحافی سے پوچھ لیں جو اس دن فیلڈ رپورٹنگ کر رہے تھے اپنی غلطیاں ماننے کی بجائے جو کچھ ہے میڈیا پر ڈال دو.
https://twitter.com/x/status/1756410275320717533
رابعہ انعم بھی بھڑک اٹھیں لکھااپنی غلطیوں کی اصلاح کے بجائے میڈیا پر لعن طعن، یہی میڈیا والے آپ کے حق میں بولتے تھے جب آپ کو دیوار سے لگایا گیا، غلط کیسز پر سزائیں ہوئی تب پاکستان کا سب سے بڑا چینل آپ کے ساتھ کھڑا تھا،تب دوسری جماعت کی لعن طعن برداشت کی۔ آج آپ کی بھی کرلیں گے۔ بس اب یہ دعویٰ نہ کیجئے گا کہ آپ بہتر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1756424103823601716
رائے ثاقب کھرل نے لکھا نے پہلی سیاسی جماعت ہے جس کو میڈیا بھی اچھا نہیں ملا، ہار اپنی کارکردگی پر گئے اور غصہ میڈیا پر۔ میڈیا صرف فارم ۴۵ والے نتائج چلاتا رہا۔۔ ہار تسلیم کرنے کی بجائے یہاں وہاں الزام دھرے جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1756412258874253688
عدیل راجہ نے لکھا ڈگا جھوتی توں تے غصہ کمہیار تے۔۔ میڈیا اشتہار بھی لے گیا اور عوامی سپورٹ بھی بتلا گیا.
https://twitter.com/x/status/1756527535792279880
نادیہ مرزا نے لکھا میڈیا پر غصہ نکالنے سے بہتر ہے اپنی کوتاہیوں پر غور کریں اور غلطیوں کی اصلاح پر فوکس کریں نا کہ ایکبار پھر جوڑ توڑ کر کے حکومت بنانے پر .
https://twitter.com/x/status/1756416518571675967
امتیاز گل نے لکھالیکن یہ جو 3.5 کروڑ ووٹ پی ٹی ائی کو پڑ گیا کیا وہ بھی میڈیا کا کمال ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1756533488432320545
نادر بلوچ نے لکھامیڈیا کو بھاشن دینے کے بجائے شکست قبول کرنے کی گریس پیدا کریں، فارم 47 نہیں 45 پر جیت دکھائیں، پھر آکر لکچر دیں، اس سے کہتے ہیں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے.
https://twitter.com/x/status/1756440112970244354
احتشام علی عباسی نے لکھاعوام نے آپ کو ریجکٹ کر دیا اب عزت کا تقاضا یہی ہے چوری چھوڑ دیں اور عوام کا فیصلہ قبول کریں,میڈیا کیا کر رہا آپ مامے نہیں لگے خود ووٹ چوری کر رہے وہ نظر نہیں آرہا کیا؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1756529733339161021
شفاعت علی نے لکھا ن لیگ کو سنجیدگی سے سوچنا چاہئیے کہ اگر پچیس مئی کو شہباز شریف اسمبلیاں تحلیل کر کے الیکشن میں چلے جاتے تو شاید انہیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔ اقتدار میں ٹھہرنالندن قیادت کا فیصلہ تھا اور انہیں اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لینی چاہئیے۔ میڈیا پر تیربازی کرنے سے مزیدُنقصان ہونا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1756419815374254157
نسیم صدیقی نے لکھااگر یہ میڈیا اتنا برا تھا تو کروڑوں کے اشتہار کیوں بانٹ رہے تھے، اب جب عوام نے ن سے ننگا کر دیا تو لگے میڈیا اور صحافیوں پر الزام لگانے کچھ اُن کا بھی ذکر کریں جو اپنے ٹاؤٹ مستقل چینل پر بٹھاۓ ہو ے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1756432925975887951
پلوشہ عباسی نے لکھاالفاظ سے بھی جہالت ہی ٹپکتی ہے اس جماعت کے! جب جیت سے پہلے جشن منائیں گے تو ذلت ہی اُٹھانی پڑے گی۔
https://twitter.com/x/status/1756413085655367828
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pma1h1h131.jpg