ن لیگ بلے سے ڈرگئی؟شہبازشریف کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

baall1h11i.jpg


بلے کے انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور فیصلے کو الیکشن کمیشن پر حملہ قرار دینے سے متعلق بیان شہباز شریف کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صافین کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا ’’بلے‘‘ کا نشان واپس دینے کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملے کے مترادف ہے، پشاور ہائیکو رٹ ایک صوبے کی عدالت ہے پورے ملک کا فیصلہ کیسے دے سکتی ہے؟

شہباز شریف کے اس بیان پر پی ٹی آئی اور صحافیوں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان پر دلچسپ تبصرے شروع کردیئے ہیں، پی ٹی آئی اسلام آباد نے اس بیان کو شئر کرتے ہوئے کہا کہ بلے کی آمد ہے کہ مخالفین کانپ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1740385331684528537
زلفی بخاری نے ردعمل دیا کہ جب آپکے پاس کردار، کارکردگی اور اخلاقیات نہ ہوں تو مخالف جماعت کو میدان سے آؤٹ کرنا ہی واحد آپشن بچتا ہے۔ بلّے کا اتنا خوف ہے کہ ن لیگ نے الیکشن مہم چھوڑ کر ساری توانائیاں تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر کرنے پر مرکوز کر رکھی ہیں، ن لیگ کی بی ٹیم الیکشن کمیشن مکمل سہولتکاری کے بعد بھی ناکام ہوا تو اب سیسلین مافیا ایک بار پر آزاد عدالتوں پر حملہ آور ہے۔ وہ وقت چلا گیا جب عدالتیں ن لیگ کی دھمکیوں پر فیصلے تبدیل کرتی تھیں۔ بلّا تو ہوگا کیونکہ یہ پاکستان کے عوام کا حق ہے
https://twitter.com/x/status/1740473657866981549
صحافی امتیازعالم نے شہبازشریف کو جواب دیا کہ ن لیگ کا تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کی بحالی کے پشاور ھائیکورٹ کے جج کے فیصلے کے خلاف چیخناچلانا جمہورئیت اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے تمام اصولوں کے خلاف ہے۔کیا ن لیگ جنرل ضیا کی طرح کے نان پارٹی اور جعلی ریفرینڈم جیسے چناوُ چاہتی ہے۔ اور وہ سرپرستی چاہتی ہے جو اسے پیپلزپارٹی کو پنجاب سے نکالنے کے لیئے مسلسل دی جاتی رہی۔ تححریک انصاف کو بھی پورا پورا جمہوری حق ہے کہ وہ بلا رکاوٹ انتخابات میں حصہ لے۔ فیصلہ عوام کا!
https://twitter.com/x/status/1740435963472691643
پی ٹی آئی پنجاب کے قائم مقام صدر اور سیکرٹری جنرل حماد اظہر نے کہا کہ جبر اور دھاندلی کے باوجود ن لیگ بلے سے خوفزدہ ہے، عوامی سطح پر ان کے پلے کچھ بھی نہیں ہے، یہ اقتدار کی ہوس اور غیر جمہوری سوچ اتنی شدید ہے کہ یہ کسی بدترین امر سے بھی زیادہ فسطائیت کے قابل ہیں، مگر اب عوام میں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1740391062223384829
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ بلے کے نشان سے کانپیں تھر تھر کانپ رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1740384039192957373
ایڈووکیٹ عبدالغفار نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی تکلیف اور بلے کے خوف کی شدت ہر گزرتے لمحے بڑھتی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1740387467935846810
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وقاص امجد نے کہا کہ 50 روپے کے سٹامپ پپر پر پورے ملک و قوم کے مجرم کو لاہور ہائکو رٹ کے آرڈر پر ملک سے باہر جانے کی اجازت ملی تھی تب یہ آوازیں کہاں تھںم۔
https://twitter.com/x/status/1740384016266883133
صحافی سحرش مان نے کہا کہ صرف نورین نہیں رورہی ، شہباز شریف بھی رورہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1740381583566323737
انہوں نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ 8 فروری سے پہلے پی ٹی آئی سے بلا چھینا جائے ورنہ ہم بھیگی بلی بن جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1740384135196402171
ایک جمیل فاروقی نے کہا کہ بلے نے مخالفین کی رات کی نیندیں اڑا کررکھ دی ہیں، سیاسی مخالفین کو سمجھ نہیں آرہا کہ الیکشن کے حق میں بیان دینا ہے یا اس کے خلاف۔
https://twitter.com/x/status/1740385712854409303
سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور جاتی امراء ، یک جان دو قالب ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1740384023250141263
صحافی خرم اقبال نے شہباز شریف کو ترجمان الیکشن کمیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو بلے کا خوف کھائے جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1740386844800651355 https://twitter.com/x/status/1740385869998309544

احمد وڑائچ نے کہا کہ بلے کے نشان سے متعلق فیصلے کے بعد شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی پشاور ہائیکورٹ پر کھل کر تنقید، ایک ایسے شخص کو ملک کاوزیراعظم بنایا گیا جس کو یہی نہیں معلوم کہ دستور میں کیا لکھا ہے، دستور میں پشاور ہائی کورٹ کو وفاقی امور پر فیصلہ دینے کا اختیاردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1740382402948874473 https://twitter.com/x/status/1740389345893470492
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کامران واحد نے کہا کہ جسے9 اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی مانگ کر فصلہ دیا تھا جسےش لاہور ہائی کورٹ نے پچاس روپے کا اشٹام پپر5 لے کر فصلہی دیا تھا بلکل ایسے ہی پشاور ہائی کورٹ بھی فصلہ دے سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1740385112959946857
اکبر نامی صارف نے کہا کہ پہلی بار کسی جماعت کو مخالف پارٹی اور الیکشن سے اتنا خوفزدہ دیکھا ہے، ایک سیاسی جماعت اپنی مخالف جماعت پر پابندی لگواکر الیکشن لڑنا چاہتی ہے، اس سے بڑی جمہوریت سے دشمنی اور کیا ہوگی، یہ جمہوریت سے کھلی غداری ہے جس سے ملک کئی سال پیچھے چلا جائیگا۔
https://twitter.com/x/status/1740385237333688733
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Her dufa teri nehain chalnee shabazay, aik dufa SC na hakomat diwa dey thee abb arm karo aur rona band karo.
 

Back
Top