PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)
تبصرہ اس لئے ضم نہ کریں
ن لیگ اور پنجاب کی صورتحال
سیلابی ریلے اس وقت کشمیر اور بالائی پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں، ایک اندازہ کے مطابق تقریبا" ڈیڈھ سو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
ایک خاص وقت میں سیالکوٹ بارڈر پر انڈین حملے ہوئے اور ساتھ ہی ڈیموں کے دروازے کھول دئیے گئے۔ عجیب واقعات ہہیں جو آگے پیچھے ہوئے۔ پاکستان کو بحرحال اب ایکشن لینا ہوگا۔
ان سیلابوں نے پنجاب میں گورننس کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ کئی اضلاع میں تو کوئی ایک حکومتی عہدیدار نظر نہ آیا۔ لوگوں نے خود کرینیں، بلڈوزر کا انتظام کیا اور سیلابی ریلوں کے سامنے بے بسی کی حالت میں کچھ نہ کچھ کرتے رہے۔
میڈیا کے ایک چینل نے لوگوں سے جب سوالات کئے تو سب کا یہی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کہیں نظر نہیں آئی
یہی پنجاب حکومت کچھ روز قبل جب خیبر پختونخواہ میں بارشیں ہوئیں تو یہ امداد دینے بھاگ پڑے اور انتہائی گھٹیا اخلاقی حرکت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ن لیگی قائدین نے اسے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا اچھا موقع سمجھا اور میڈیا میں اپنی امداد کا زکر کرتے رہے۔
اگرچہ یہ امداد حکومت پاکستان کی جانب سے گئی مگر اسے یہ ن لیگی امداد سمجھتے رہے۔
یہ ان تمام حکومتی عہدیداروں کے لئے ایک سبق ہے کہ متاثرین کے ساتھ صرف تصویریں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوجاتے بلکہ مستقبل میں سیلابی ریلوں کے کنٹرولڈ انخلاء اور انفراسٹرکچر کا قیام ملک کی ضرورت ہے۔
ن لیگی جنہوں نے نواز کو ووٹ دئیے وہ انہیں کوستے رہے اور اپنی نواز کو ووٹ دینے کی غلطی کا اعتراف کرتے رہے
دھائیوں پنجاب کی حکومت میں رہ کر یہ لوگ اس جانب کوئی پیش قدمی نہ کر سکے۔

Last edited by a moderator: