
سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی چاہتی ہیں کہ کوئی تیسرا عمران خان کو ہٹادے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو خود ہی پی ٹی آئی حکومت کو ہٹانے کی کوشش کرنا ہوگی صرف بیانات سے حکومت نہیں جائے گی۔
انہوں نے آصف علی زرداری کی جانب سے دیئے گئے حالیہ بیانات سے متعلق کہا کہ یہ صرف سیاسی باتیں ہیں اور کچھ نہیں۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ زرداری صاحب کی فارمولے سے متعلق باتیں معنی خیز ضرور ہیں مگر یہ محض سیاسی بیانات ہیں۔ کہ ان سے کسی نے رابطہ کیا اور کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے میں مدد کریں۔
سہیل وڑائچ نے کہا کہ کوئی بھی اپوزیشن ہو اس کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ حکومت کو ہٹایا جائے وہ چاہے ن لیگ ہو یا پیپلزپارٹی ہو مگر یہاں ماحول مختلف ہے کیونکہ دونوں حکومت کو ہٹانا چاہتے ہیں مگر یہ بھی چاہتے ہیں کہ اسے کوئی تیسرا ہٹا دے حالانکہ اگر ہٹانا ہے تو کوئی تیسرا اس کے لیے نہیں آئے گا خود ہی تیسرا بننا پڑتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دوسری جانب نواز شریف سے لندن میں ملاقاتیں کی جا رہی ہیں اور ڈیل کے حالات موجود ہیں، سہیل وڑائچ نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جو دراڑ پڑی ہے اس کو ہٹانے کی کوشش تو بہت کی گئی ہے مگر یہ پوری طرح ختم نہیں کی جا سکی۔ اسی لیے یہ افواہیں پھیل رہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zardari-and-khan.jpg