
مسلم لیگ ن کے پارٹی پرچم کی بے حرمتی کے معاملے پر مقدمہ درج ہونے پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ کسی پارٹی کا پرچم ہے اسے قومی پرچم کے جیسا رتبہ کیوں دیا جارہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1747541029392412976
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں مریم نواز کے جلسے میں ن لیگ کا پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے، عمار حذیفہ نامی طالب علم کو مقدمے میں نامزد کرکے کہا گیا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ن لیگ کے جھنڈے پھاڑ کر ان کی بے حرمتی کی، اس اقدام کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیے اور ن لیگی ٹکٹ ہولڈر ریاض الحق جج کی تصاویر والی فلیکس و بینرز چوری کیے۔
https://twitter.com/x/status/1747539842534453593
ن لیگی پرچم پھاڑنے پر مقدمہ درج کیےجانے پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، صحافی عمر دراز گوندل کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کا جھنڈا بھی قومی پرچم کی حیثیت اختیار کرگیا۔
https://twitter.com/x/status/1747543423719276970
ابوذر فرقان نے جھنڈا پھاڑنے کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ جلسے میں جھنڈا پھاڑنے کا احوال۔
https://twitter.com/x/status/1747034735367663990
ایک صارف نے کہا کہ بہت جلد ن لیگ کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنے پر بھی مقدمہ ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1747550200611426389
ایک صارف نے کہا کہ افسوس کی بات ہے جہاں آج ہم پہنچ چکے ہیں، اس ملک کے محنت کش شہریوں سے بھاری ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جبکہ انہیں بدلے میں کچھ نہیں ملتا۔
https://twitter.com/x/status/1747583235205558421
انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے ایوانوں میں پریشانی اس وقت اپنے عروج پر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1747544898121990298
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9لعگئئییپرچھم.png