
ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے لکشمی چوک سے این اے 15 مانسہرہ کے جعلی بیلٹ پیپر پکڑنے والے صحافی رائے ثاقب کھرل کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
یہ ٹرینڈ ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج عاطف رؤف نے شروع کیا جنہوں نے تمام ن لیگی کارکنوں کو رائے ثاقب کھرل کی گرفتاری کے مطالبے کے ٹویٹس اور ہیش ٹیگ استعمال کرنے کا کہا
https://twitter.com/x/status/1759334533948731737
ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم دعویٰ کررہی ہے کہ یہ بیلٹ پیپرز جعلی ہیں کیونکہ ان بیلٹ پیپرز پر نہ تو دستخط، انگوٹھالگانے اور شناختی کارڈ نمبر کا اندراج درج کرنیکاخانہ ہے جبکہ ووٹ ڈالنے کیلئے صرف بیلٹ پیپر ہی استعمال وتا ہے اور کاؤنٹرفائل جہاں ووٹر انگوٹھالگاتا ہے اسے پولنگ عملہ پھاڑ کر ریکارڈ میں رکھ لیتا ہے اور یہ ریکارڈ پر نہیں آتا
دوسرا جواز یہ پیش کررہے ہیں کہ مانسہرہ سے 15 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ بیلٹ پیپرز پر 30 امیدوار ہیں یعنی نوازشریف اور دیگر امیدواروں کا نام 2،2 بار ہے جبکہ حقیقت میں ان بیلٹ پیپرز کو چھپائی کے بعد 2 حصوں میں کرلیا جائے گا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ رائے ثاقب کھرل کو فوری گرفتار کیا جائے یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے باز نہیں آئیں گے،اب یہ پنجاب کی حدود سے بھاگ کر خیبرپختونخوا میں پناہ لینے کی کوشش کرے گا
https://twitter.com/x/status/1759326521016144059%DB%94
ایک نے کہا کہ اسے پنجاب کی حدود سے نکلنے سے پہلے ہی گرفتار کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1759326734413881672
ایک نے مطالبہ کیا کہ ریاست اسے ٹیکس نیٹ پر لائے اور اسکا کونٹینٹ سنسر کرے۔
https://twitter.com/x/status/1759334870487048480
ن لیگی وکلاء کیساتھ مختلف کیسز میں پیش ہونیوالے خالداحمد تاج نے کہا کہ اس بدبودار اور گھٹیا شخص کو فوری طور پر گرفتار نہیں کیا تو پاکستان بنانا ریپبلک بنے گا پھر یہاں ہر کوئی تماشہ لگائے گا اس کو اگر جلد گرفتار کیا تو پھر جھوٹے پروپاگنڈہ کرنے والے دوسرے صحافی اور یوٹیوبرز بھی عبرت حاصل کریں گے
https://twitter.com/x/status/1759323577558401378
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rai1h13h1.jpg