
دو طلاقیں ظاہر کرنے والے کیخلاف حنا پرویز کا سائبر کرائم جانے کا اعلان
سوشل ورکر عرفان اکبر نے ٹوئٹر پر لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کی دو طلاقیں ظاہر کیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ میں لکھا کہ میں اس ٹویٹ اور شخص کو میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو رپورٹ کروں گی۔
حنا پروزیر بٹ کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آگئے،راشد عباسی نے لکھا کہ کیا آپ واقعی دو دفعہ طلاق یافتہ ہیں،اس میں حیرانی والی کون سی بات ہے؟
عمران افضل راجہ نے حنا پرویز بٹ کے وزیراعظم کی اہلیہ کے لئے کئے گئے پرانے ٹوئٹس شیئر کئے اور لکا کہ دوسروں کی بیوی بیٹیوں پر انگلیاں اٹھاتے شرم نا آئی؟ اب فوراً غیرت جاگ گئی کہ طلاق یافتہ کیوں کہا؟
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ہوسکتا ہے لکھنے والے نے اعداد شمار اوپر نیچے کردیئے ہوجس کی ایک تھی ایسے 3 کردیا ہو،اس لئے غصہ ہورہی ہیں۔
سوشل ورکر عرفان اکبر نے ٹویٹ میں واضح کیا تھا کہ مائزہ حمید 1 طلاق،مریم اورنگزیب 2 طلاقیں،حنا پرویز بٹ 2 طلاقیں عظمیٰ بخاری 3 طلاقیں، انکی بدزبانیں دیکھ کر آپ سمجھ سکتے ہیں انکو طلاقیں کیوں ہوئیں،اب ہر کوئی بندہ کیپٹن صفدر تو نہیں ہوتا۔
اس ٹویٹ پر جب تنقید کی گئی تو عرفان اکبر نے لکھا کہ کسی نے مجھے بھیجا ہے میں نے نہیں ڈیٹا اکٹھا کیا۔
مریم حسیب نے لکھا کہ مان لیتے ہیں کہ کسی نے یہ خرافات بھیجی ہوں گی۔ لیکن بندہ کبھی کبھار اپنا دماغ بھی استعمال کر لیتا ہے۔
پاکستان مسلم ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کا تعلق پنجاب سے ہے، وہ 1982 میں پیدا ہوئیں،ثمر حیات کے ساتھ ان کی شادی زیادہ سال چل نہ سکی اور طلاق پر اختتام پزیر ہوئی،اس شادی سے حنا کا ایک بیٹا محمد شیخ ہے۔