
سابق وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی و ن لیگ سے مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتیں فارم 47 کی پیدوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ چاہے ساری زندگی جیل میں بیٹھنا پڑے تب بھی کسی بھی صورت میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے کس حیثیت میں ایوان صدر کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کیا، یہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے پر آمادہ نہیں ہیں اور عوام سے قربانیاں مانگتے ہیں، جس پارٹی کا چیئرمین، وائس چیئرمین اور صدر جیل میں تھے یہ حکومت کہتی ہے اس پر پابندی عائد کی جائے گی، ہماری جماعت پر تو پہلے سے ہی پابندی تھی، ہمیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں تھی، تاہم کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنا جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے۔
ایک سوال کےجواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہی چیزہیں، دونوں ہی فارم 47 کی پیدوار ہیں، میں ساری عمر جیل میں بیٹھنے کیلئے تیار ہوں مگر موقف سے پیچ
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9khannkjskjdhdhhd.png