ماڈلز پاکستانی و مشرقی ملبوسات کے ڈیزائن کی نمائش کی اور پاکستان کی ثقافت کے ایسے رنگ بکھیرے جو کہ اُن رنگوں سے بالکل مختلف تھے کہ جن سے امریکہ اور مغری میڈیا ،پاکستان کی تصویر کشی کرتا ہے
نیویارک (محسن ظہیرسے ) امریکہ میں متعین پاکستان کے سفارتی حکام کو اپنے ملک کا ایک سوفٹ امیج امریکہ سمیت مغربی دنیا میں نمایاں کرنے کا اسوقت ایک موثر اور آسان موقع میسر آیاکہ جب نیویارک کے پاکستان قونصلیٹ میں پاکستان کے رنگ کے عنوان سے ایک فیشن شو منعقد ہوا ۔
اس فیش شو میں پاکستانی اور پاکستانی امریکن ٹاپ ڈیزائنر ز نے اپنی ٹاپ ماڈلز کے ذریعہ جدید تراش خراش کے پاکستانی و مشرقی ملبوسات کے ڈیزائن کی نمائش کی اور پاکستان کی ثقافت کے ایسے رنگ بکھیرے جو کہ اُن رنگوں سے بالکل مختلف تھے کہ جن سے امریکہ اور مغری میڈیا ،پاکستان کی تصویر کشی کرتا ہے ۔
امریکہ میںجہاں ایک حلقہ یہ تاثر دیتا ہے کہ پاکستان میں القائدہ اور طالبان کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، وہاں فیشن شو کے منتظمین اور اس میں کیٹ واک کرنے والی ماڈلز نے نیویارک میں پاکستانی معاشرے کی تصویر کے ایک جدت اور ترقی پسند چہرے کا رخ بھی امریکیوںکے سامنے پیش کیا ۔
اس فیشن شوکو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عبداللہ حسین ہارون، قونصل جنرل نیویارک فقیر سید آصف حسین سمیت پاکستانی کے سفارتی حکام اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام سمیت نیویارک میں متعین اہم امریکی و غیر ملکی شخصیات نے دیکھا اور نیویارک قونصلیٹ میں بکھرنے والے پاکستانی رنگوں کو جاذب نظر اور خوش آئند قرار دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوبعبداللہ ہارون نے قونصل جنرل فقیر سید آصف حسین کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی ثقافت کے رنگ بہت خوبصورت ہیں اور یہ رنگ دنیا میں پاکستان کا ایک سوفٹ امیج پیش کرتے ہیں ۔
قونصل جنرل فقیر سید آصف حسین نے فیشن شوکو کلچرل اور پبلک ڈپلومیسی کی ایک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتکاری میں ایسے اقدام دنیا میں ملکی ثقافت کے رنگوں کو نمایاں کرتے ہیں اور ایک مثبت پہلو کو اجا گر کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت پر کہ دنیا کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے ، اس امر کی بھی ضرورت ہے کہ دنیا کی توجہ قوم کے خوبصورت رنگوں کی جانب مبذول کروائی جائے۔
فیشن شو میں پاکستان کے ٹاپ کے فیشن ڈیزائنر زعمر سعید ،رانی امان، نازنین اپنے جدید ترین ملبوسات اور ڈیزائنز کے ساتھ شریک ہوئے جبکہ پاکستان کی ٹاپ فیشن ماڈلز سونیتا مارشل سائبل چوہدر ی اور طوبہ صدیقی سمیت ایک درجن سے زائد دیگر ماڈلز نے ان ملبوسات و ڈیزائنز کینمائش کی ۔
پاکستان کے رنگ کے عنوان سے فیش شو کے منتظمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ثقافت کے رنگ بہت خوبصورت ہیں اور وہ امریکہ ان رنگوں کو اجاگر کرنے آئے ہیں ۔مزید پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوز کے لئے وزٹ کریں
www.pn.com.pk