نیویارک ٹائمز نے "مودی دنیا کی آخری امید" خبر کو جعلی قرار دیدیا

modii111.jpg


سوشل میڈیا پر نیویارک ٹائمز کی صفحہ اول پر شائع ہونے والی ایک خبر کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دنیا کی آخری بہترین امید ہیں۔

یہ و دیکھنے میں امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے صفحہ اول کی ایک سٹوری معلوم ہوتی ہے جس کی سرخی میں کہا گیا ہے کہ" دنیا کیلئے آخری، بہترین امید"، ذیلی سرخی میں لکھا گیا ہے کہ"دنیا کے سب سے پسندیدہ اور طاقتور ترین لیڈر ، ہم پر مہربان ہونے کیلئے موجود ہیں"۔

FAPKtiFVEAcLRin.jpg


نیویارک ٹائمز کے صفحہ اول پر نریندر مودی سے متعلق ایسی کوئی خبر شائع ہونے کی خبر نہ صرف غیر مصدقہ بلکہ خبر تیار کرنیوالے والے ستمبر کےسپیلنگ بھی غلط لکھ ڈالے۔

اس پر نیویارک ٹائمز کمیونیکیشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا جس نے صفحہ اول پر مودی سےمتعلق چھاپی گئی سٹوری کو جعلی قرار دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کمیونیکیشن کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ یہ ایک مکمل طور پر من گھڑت تصویر ہے ، مودی کی ایسی بہت سی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

اس کے ساتھ اخبار نے ایک لنک شیئر کیا ہے اور بھارتی صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ اگر وہ نریندر مودی پر اس ادارے کی حقیقت میں کی جانے والی رپورٹنگ پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔

https://twitter.com/x/status/1442927211741212678
نیویارک ٹائمز کے جواب پر صحافی رانا ایوب نے لکھا ، “نیویارک ٹائمز کو وضاحت جاری کرنا کتنی شرمندگی کی بات ہے۔ ہمارے رہنماؤں کی فوٹو شاپ کی مہارت بین الاقوامی خبر بن رہی ہے

https://twitter.com/x/status/1443071639504121861
 

Sn Sunny

Chief Minister (5k+ posts)
Wah koi be international news ka nam use kr lay Jis say apni product ke promotion kr lay
 

Back
Top