
اینکر و تجزیہ کار منیب فاروق نے عمران خان کو سنگین دھمکی دے دی۔ کہا کہ نیوٹرل کو نیوٹرلائزڈ سمجھنے کی غلطی نہ کیجیئے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ متعلقہ حلقے نوٹ فرما لیں۔ پاک فوج آئین کے تحت “نیوٹرل” ہے۔ لیکن ریاست اور حکومت کے دفاع کے لئے اسی آئین کے تحت ہر وقت تیار ہے۔ نیوٹرل کو نیوڑرلائزڈ سمجھنے کی غلطی نہ کیجئے گا۔
https://twitter.com/x/status/1528460503068069893
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہاکہ قانون کے مطابق احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ لیکن دارالحکومت اور اس کے ساتھ پوری ملک کو مفلوج کرنے کی اجازت نہ پہلے کسی کو دینی چاہئے تھی اور نہ ہی اس کی اجازت اب ہونی چاہئے۔ ملک اور اس کے عوام کسی ایک جماعت یا جتھے کی ملکیت نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1528407510557786114
منیب فاروق کی جانب سے اس طرح کے ذومعنی ٹوئٹس کیے جانے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے سوال اٹھایا کہ کیا منیب فاروق عمران خان کو دھمکی دے رہے ہیں؟ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے وضاحت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
https://twitter.com/x/status/1528483298326216704
اظہر مشوانی نے اس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں امریکی فوج کی ڈکشنری کی تعریف شیئر کی جس کے مطابق نیوٹرلائزڈ کا مطلب کسی کوجان سے مارنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-trp.jpg