نیوزی لینڈ کی وزیراعظم مسلمان ہوگئیں؟

Cyber_Security

Chief Minister (5k+ posts)
q2p52hko_jacinda-ardern_625x300_22_March_19.jpg

یقیناً آپ بھی یہ جاننے کے لئے بیتاب ہوں گے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن جنہوں نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کے بعد اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے اقوامِ عالم کے دل جیت لئے، کیا وہ حالیہ دنوں میں اسلام قبول کر چکی ہیں؟ تلبیسِ اطلاعات کے ماہر نام نہاد مجاہدین نے اس محاذ پر نہایت جانفشانی سے جھوٹے پروپیگنڈا پر کام شروع کر دیا ہے اور اب آپ کو جیسنڈا آرڈرن کے قبولِ اسلام کی خبریں آئے روز ملتی رہیں گی کیونکہ اِنہیں پختہ یقین ہے کہ کوئی کافر یا غیر مسلم نیک اور صالح نہیں ہو سکتا۔

ہو سکتا ہے یہ خبریں سچی نہ ہوں مگر یہ انہیں اس امید پر پھیلاتے رہیں گے کہ ایک نہ ایک دن یہ عظیم خاتون اسلام اور ایمان کی دولت سے ضرور مستفیض ہو گی۔ مسجد النور میں دہشت گردی کے بعد جیسنڈا آرڈرن مسلم کمیونٹی کی دل جوئی کے لئے نکلیں اور مسلسل حیران کرتی چلی گئیں تو مجھے لگا اب بہت جلد جیسنڈا کے قبولِ اسلام کی خبر آئے گی اور پھر حسبِ توقع ایک باریش نوجوان کی دل سوز وڈیو منظر عام پر آ گئی۔ یہ وڈیو غالباً اس وقت کی ہے جب وزیراعظم جیسنڈا مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ان کے پاس پہنچیں۔ اس وڈیو میں پہلے تو مسلم نوجوان نے وزیراعظم جیسنڈا کے کردار کی تعریف کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ دنیا بھر کے رہنما ان جیسے ہو جائیں اور پھر دل کی بات زبان پر لاتے ہوئے نہایت دردمندی سے کہا کہ آپ مسلمان ہو جائیں۔ بالفاظ دیگر، آپ نیک اور صالح خاتون ہیں، بس آپ میں ایک ہی کمی ہے کہ آپ مسلمان ہو جائیں۔ جیسنڈا کی ہنسی چھوٹ گئی اور وہ موقع کی مناسبت سے کسی ردعمل کا اظہار کئے بغیر چل پڑیں۔

طرفہ تماشا یہ ہے کہ یہ نام نہاد مجاہدین پہلے سے اسلام کا دم بھرنے والے مسلمانوں کو دائرۂ اسلام سے خارج کرنے کے لئے جس قدر بیتاب رہتے ہیں اس سے کہیں زیادہ اشتیاق کا مظاہرہ معروف شخصیات کو زبردستی مسلمان کرنے کے لئے کرتے ہیں۔ کسی کو اسلام کی طرف بلانا اچھی بات ہے ،مگر اس کے پیچھے جو سوچ کارفرما ہے، وہ بہت منفی ہے۔ اب سے پہلے کسی کو یہ خیال کیوں نہیں آیا کہ جیسنڈا کو قبول اسلام کی دعوت دی جائے اور اب ایسا کیوں سوچا جا رہا ہے؟ اس لئے کہ یہ لوگ مغالطوں اور خوش فہمیوں کا شکار ہیں۔

یہ نام نہاد مجاہدین سمجھ رہے ہیں کہ جیسنڈا کے مسلم کمیونٹی سے حسنِ سلوک کی وجہ ان کا اسلام کی طرف مائل ہونا ہے، اسی طرح نیوزی لینڈ کے سفید فام لوگ جو مساجد کا رُخ کر رہے ہیں تو دراصل وہ اسلام کے قائل ہو گئے ہیں حالانکہ ان کے نزدیک مذہب سے قطع نظر مسلمان نیوزی لینڈ کے شہری ہیں جنہیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ دہشت گردی کے مرتکب شخص نے مسجد کو نشانہ بنا کر دراصل ان کی مذہبی آزادی کی روایات پر حملہ کیا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن پہلی سلیبرٹی نہیں جنہیں اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے بلکہ اس محاذ پر برسہا برس سے سینکڑوں اہم شخصیات کو اپنے تئیں دائرۂ اسلام میں داخل کرنے کی کوششیں کی جا چکی ہیں۔ 1990ء میں برطانیہ کے شہزادہ چارلس سے متعلق اس طرح کی خوشخبری دی گئی اور پھر لیڈی ڈیانا کے قبولِ اسلام کی خبروں نے زور پکڑا۔ بل گیٹس نے اپنی دولت فلاح انسانیت کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا تو انہیں مسلمان ڈیکلیئر کر دیا گیا۔

کسی روز یہ دھماکہ خیز خبر پھیلائی گئی کہ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینڈکٹ مسلمان ہو گئے ہیں۔ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلا باز نیل آرمسٹرانگ سے متعلق اس نوعیت کی داستانیں گھڑی گئیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں سے خیر سگالی کا غیر معمولی اظہار کیا تو ان کے قبولِ اسلام کی خبر چلا دی گئی۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ جسٹن ٹروڈو کی جس تصویر کو فوٹو شاپ کرکے انہیں مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، وہ دراصل ہالووین کے موقع پر لی گئی تصویر تھی۔ پوپ میوزک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کے بارے میں یہ بے پَر کی اڑائی گئی کہ انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام میکائل رکھ لیا ہے لیکن ان کی موت کے بعد آخری رسومات نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

معروف کامیڈین
Atkinson
المعروف مسٹر بین کے قبولِ اسلام سے متعلق افواہیں زیر گردش رہیں۔ پیرس ہلٹن سے انجلینا جولی تک کئی ہالی ووڈ اسٹارز کو اس طرح کی بے بنیاد خبروں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں تک کہ ایک بار لوہان کے مسلمان ہونے کی خبر آگئی حالانکہ بات صرف اتنی تھی کہ اس نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر مسلمان فالورز کو السلام علیکم کہہ دیا تھا۔ معروف کرکٹر ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کے دوران پاکستانیوں سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا تو ان کے مسلمان ہونے کی خبریں بھی چل پڑیں اور جب ان خبروں کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا تو انہیں وضاحت کرنا پڑی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے متعلق ابتدائی نوعیت کی معلومات تو پہلے بھی تھیں مگر سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد ان سے متعلق جاننے کی جستجو مزید بڑھ گئی۔ جیسنڈا آرڈرن کے مذہبی عقائد کیا ہیں اور انہوں نے ایک پروفیشنل ڈی جے سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم تک کا سفر کیسے طے کیا؟ جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی 170سالہ تاریخ میں کم عمر ترین وزیراعظم ہیں جنہوں نے وقت کا دھارا بدل کر رکھ دیا ہے۔ بہت کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہے کہ جیسنڈا میوزک کی دلدادہ ہیں اور سیاست میں آنے سے پہلے وہ پروفیشنل ڈی جے کے طور پر اپنے فن کے جوہر دکھا چکی ہیں

۔ جیسنڈا آرڈر بینظیر بھٹو کے بعد دوسری وزیراعظم ہیں جنہوں نے اس منصب پر فائز ہونے کے بعد بچے کو جنم دیا۔ جیسنڈا آرڈرن کا تعلق عیسائیوں کے ایک مذہبی گھرانے سے ہے اور ان کی تربیت عیسائیوں کے ایک مذہبی قبیلے مورمن کے طور پر ہوئی لیکن انہوں نے تب عیسائیت کو خیرباد کہہ دیا جب ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے پر مذہب ان کے پیروں کی زنجیر بن گیا۔ جیسنڈا آرڈرن اب کسی مذہب سے وابستہ نہیں اور خود کو
Agnostic
کہلواتی ہیں۔

حاصلِ کلام یہ ہے کہ اگر کوئی مہذب خاتون آپ سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتی ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ آپ سے کسی قسم کے تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے۔ اسی طرح ضروری نہیں کہ اچھا کام کرنے والے تمام لوگوں کا تعلق نام نہاد مجاہدین کے مذہب سے ہو۔ جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونٹی کا بھرپور دفاع کرکے اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیا مگر یہ نہایت کم ظرفی کی بات ہوگی کہ نام نہاد مجاہدین اسے مسلمان ثابت کرکے اس کی سیاست اور ساکھ کو نقصان پہنچائیں۔ اسی پروپیگنڈے کے باعث جیسنڈا کو انتہا پسندوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Last edited by a moderator:

Steyn

Chief Minister (5k+ posts)
I don't know about her being a Muslim but i know she's a better leader than IK can ever dream of.

Imran Khan is a Muslim and he doesn't give a crap about Pakistani Muslims. Remember the orphan kids of Sahiwal? In fact, Imran Khan is always holding tasbeeh in his hand but look at what he has done to this country.

She is a non Muslim and she cares about her country and its residents.
 
بگ باس

MPA (400+ posts)

واہ کمال عقلمند انسان ہے بھائی تو۔۔۔ پچاس لاکھ آبادی والے پرامن ملک کا بائیس کروڑ آبادی والے ملک سے مقابلہ کر رہا جس میں ستر سال صرف اداروں کو تباہ کیا گیا۔۔۔ اور دہشت گردی سے نمبٹتے پندرہ سال ہو گئے۔۔۔ عمران خان سے ساڑ نکالنا ہے تو کچھ لاجک کی بات تو کر

لوگ عمران کے ساڑ میں بالکل ہی عقل سے پیدل ہو جاتے ہیں
 
Steyn said that " She is a non Muslim and she cares about her country and its residents. "
The point is Imran Khan was unsuccessful in giving equal right to the minorities as promised by our constitution. Population has nothing to do with that logic. Imran Khan was highly impressed by Atif Mian and chose him as an Economic advisor. When he was informed that Atif Mian belonged to a minority i.e. Ahmadi, his name was removed. He was not going to preach Ahmadi faith , he is world renowned economics and Imran Khan called him one of the best economists in the world. But when Imran Khan was told he is a Qadyani, Imran Khan forgot about his qualification.

Say for the argumenat sake that the Christchurch massacre took place on the Qadyani Tample of Christchurch. In which many Qadyani, including some Pakistani Qadyani were killed. You and I both know that Jacinda Ardern would have acted in a similar fashion to show solidarity with the Qadyani community of New Zealand, BUT DO YOU THINK IMRAN KHAN WOULD HAVE CALLED HER TO THANK HER FOR LOOKING AFTER PAKISTANI QADYANI PEOPLE OF NEW ZEALAND ?

How can you still defend Imran Khan when it comes to minority rights. I have a feeling it is you, who is defending him, for the sake of just defending him.
 
Last edited:

بگ باس

MPA (400+ posts)
Steyn said that " She is a non Muslim and she cares about her country and its residents. "
The point is Imran Khan was unsuccessful in giving equal right to the minorities as promised by our constitution. Population has nothing to do with that logic. Imran Khan was highly impressed by Atif Mian and chose him as an Economic advisor. When he was informed that Atif Mian belonged to a minority i.e. Ahmadi, his name was removed. He was not going to preach Ahmadi faith , he is world renowned economics and Imran Khan called him one of the best economists in the world. But when Imran Khan wa told he is a Qadyani, Imran Khan forgot about his qualification. How can you still defend Imran Khan when it comes to minority rights. I have a feeling it is you, who is defending him, for the sake of just defending him.

یہ کس نے کہا عمران خان نے اسے قادیانی ہونے کی وجہ سے ہٹا دیا۔۔۔ ویسے بھی قادیانی فرقے سے زیادہ ایک فتنہ ہے اور میاں عاطف کوئی دنیا کا آخری اکانومسٹ نہی

میاں عاطف والی سٹوری کب کی ختم ہو کے پاٹی پرانی ہو گئی اور اب گڑھے مردے اکھاڑ اکھاڑ کے لاؤ تو مرضی

اور رہی بات آبادی کی تو پچاس لاکھ کی آبادی میں چند ہزار کی اقلیت اور بائیس کروڑ کی آبادی میں لاکھوں کی اقلیت کا خیال رکھنے میں زمین آسمان کا فرق ہے جب کہ دونوں ممالک کے زمینی حالات بھی بالکل مختلف ہوں۔۔۔ اور جہاں تک بات اقلیتوں کا خیال رکھنے کی ہے تو وہ عمران خان رکھ رہا ہے اب اگر لوگوں کو میاں عاطف کی تکلیف رہ رہ کے اٹھے تو اس کا علاج ممکن نہی
 
You wrote
قادیانی فرقے سے زیادہ ایک فتنہ ہے

Christchurch terrorist who killed 50 Muslims thinks exactly like you. He thinks Muslims are not minority but Fitna of the World. Your thoughts are so much like him.

یہ کس نے کہا عمران خان نے اسے قادیانی ہونے کی وجہ سے ہٹا دیا

I am regretting I chose to respond to you in the first place.
 
Last edited:

GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
O' Please!
She is doing a much better job being a Christian than our so-called Muslim "leaders" have ever done. So let her be what she is, and stop this idiotic day dreaming.
 
vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
Well said.............wessey in logon ki tui mein mirchoon wala danda dena chahye ta ka na hug sakein aur na beth sakein

واہ کمال عقلمند انسان ہے بھائی تو۔۔۔ پچاس لاکھ آبادی والے پرامن ملک کا بائیس کروڑ آبادی والے ملک سے مقابلہ کر رہا جس میں ستر سال صرف اداروں کو تباہ کیا گیا۔۔۔ اور دہشت گردی سے نمبٹتے پندرہ سال ہو گئے۔۔۔ عمران خان سے ساڑ نکالنا ہے تو کچھ لاجک کی بات تو کر

لوگ عمران کے ساڑ میں بالکل ہی عقل سے پیدل ہو جاتے ہیں
 
بگ باس

MPA (400+ posts)
You wrote
قادیانی فرقے سے زیادہ ایک فتنہ ہے

Christchurch terrorist who killed 50 Muslims thinks exactly like you. He thinks Muslims are not minority but Fitna of the World. Your thoughts are so much like him.

یہ کس نے کہا عمران خان نے اسے قادیانی ہونے کی وجہ سے ہٹا دیا

I am regretting I chose to respond to you in the first place.

بار بار ایڈٹ کر کے لکھنے سے بہتر ہے ایک دفعہ ہی سوچ کے پورا جواب دے دو۔۔۔
 
muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)
I don't know about her being a Muslim but i know she's a better leader than IK can ever dream of.

Imran Khan is a Muslim and he doesn't give a crap about Pakistani Muslims. Remember the orphan kids of Sahiwal? In fact, Imran Khan is always holding tasbeeh in his hand but look at what he has done to this country.

She is a non Muslim and she cares about her country and its residents.

perks of being rich Steyn
 
mian_ssg

Senator (1k+ posts)
لکھاری کے نام کے ساتھ غوری لگا ہے۔مگر اس کے دل کی جلن کس قدر واضع ہے اس کے مضمون میں۔اللہ اس کو اور ہم سب کو ہدایت دے۔
ہمیں دوسروں کے لئے وہی مانگنا چاہیے جو ہم خود کیلۓ اچھا سمجھتے ہیں۔ اس لحاظ سے ان کی وزیراعظم کے لئے اسلام کی خواہش اور دعا تو ہم سب مسلمان کریں گے اور دوسرے لوگوں کو بھی وہی دعا کرنی چاہیے جو وہ خود کیلۓ اچھا سمجھتے ہیں۔
 
Dream Seller

Chief Minister (5k+ posts)
I don't know about her being a Muslim but i know she's a better leader than IK can ever dream of.

Imran Khan is a Muslim and he doesn't give a crap about Pakistani Muslims. Remember the orphan kids of Sahiwal? In fact, Imran Khan is always holding tasbeeh in his hand but look at what he has done to this country.

She is a non Muslim and she cares about her country and its residents.
Lol and you were once preaching on this forum to start healthy discussions. Now if you read your post again and tell me how can one respond to your nonsense
 
Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
مسلم گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے
صرف نام کے مسلمان ہونے سے کہیں بہتر ہے، کہ بندہ
اچھا انسان بن کر جئے ۔ ۔ ۔
 
Steyn

Chief Minister (5k+ posts)

واہ کمال عقلمند انسان ہے بھائی تو۔۔۔ پچاس لاکھ آبادی والے پرامن ملک کا بائیس کروڑ آبادی والے ملک سے مقابلہ کر رہا جس میں ستر سال صرف اداروں کو تباہ کیا گیا۔۔۔ اور دہشت گردی سے نمبٹتے پندرہ سال ہو گئے۔۔۔ عمران خان سے ساڑ نکالنا ہے تو کچھ لاجک کی بات تو کر

لوگ عمران کے ساڑ میں بالکل ہی عقل سے پیدل ہو جاتے ہیں

It is far easier to rule a poverty ridden country like Pakistan than to rule a rich country like New Zealand.

But you wouldn't understand this even if i tried to, your love for Imran Khan has killed your brain cells.

How do i know? Instead of refuting me or even responding to my comment about Sahiwal incident, you instead throw a red herring into the discussion.

Keep loving Imran Khan. Your ancestors were in love with Nawaz Sharif and look what that has done to this country. You're in love with Imran Khan, 40 years later, your children will curse you for blindly following Imran Khan.

If and only if we condemned our leaders and told them they were shitty humans and leaders for taking Uturns and breaking their promises then would they finally work for this country.
 
smartmax1

Senator (1k+ posts)
I don't know about her being a Muslim but i know she's a better leader than IK can ever dream of.

Imran Khan is a Muslim and he doesn't give a crap about Pakistani Muslims. Remember the orphan kids of Sahiwal? In fact, Imran Khan is always holding tasbeeh in his hand but look at what he has done to this country.

She is a non Muslim and she cares about her country and its residents.
a question for you, before judging any other, if you are Muslim what good thing u have done for Muslims and Islam. and if you are not then you can never understand things.
imran khan, you , me and everyone is accountable to Allah.
you should care about your own steps.
 
Dr Adam

President (40k+ posts)
می ٹو۔۔۔ شکریہ اینڈ سلام وعلیکم

اب پتہ نہی قادیانیوں کو سلام کرنا بھی چاہیے یا نہی

انکو سلام کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے

یا رفیق ! لعنت الله الکازیبین، اوۓ مرتد دے پُجاری توں ٹھیک ایں ؟؟؟

مولا تینوں چھیتی لوے
 
Back
Top