
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو نیوزی لینڈ کی ایک خاتون مداح نے شادی کی پیشکش کر دی۔ فینز نے شاداب سے ملاقات کی آٹوگراف لیے شاداب نے انہیں تحفے بھی دیئے، نیوزی لینڈ کی مداح نے شادی کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف سہ فریقی سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد شاداب کی کچھ مداحوں کے ہمراہ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کرکٹر نے اپنا ٹراؤزر ایک مداح کو بطور تحفہ دیا۔ جبکہ ان فینز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
https://twitter.com/x/status/1580937272366485506
تاہم جس مداح کو شاداب خان نے ٹراؤزر دیا اس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شاداب کو بے حد پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ بہت اچھا کھلاڑی ہے اور وہ شاداب خان سے محبت کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ شاداب اس سے شادی کر لے۔
https://twitter.com/x/status/1580926291695796225
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سوال پر کیوی شہری نے یہ بھی کہا کہ میں نے شاداب کو شادی کی پیشکش کی ہے اور انہیں یہ بھی بتایا کہ میں ان سے محبت کرتی ہوں لیکن انہوں نے جواب میں انہوں نے کچھ نہیں کہا، وہ بہت شرمیلے ہیں لیکن میں نہیں ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1580910941419745280
جبکہ مداح یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ان غیر ملکی حسیناؤں کو پاکستانی پلیئرز کی جان چھوڑ دینی چاہیے تاکہ وہ ورلڈ کپ پر فوکس کر سکیں اور ٹھیک طریقے سے کھیلیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2shadabkiwifan.jpg