نیوزی لینڈ کی ایرانی نژاد رکن پارلیمنٹ کی چوری کرتے ویڈیوز سامنے آگئیں

ness1j11.jpg


نیوزی لینڈ کی ایرانی نژاد رکن پارلیمنٹ گلریز قہرمان نے اپنے خلاف کپڑے چوری کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے دوران ہی استعفیٰ دیدیا تھا کے ویڈیو ثبوت بھی سامنے آگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گلریز قہرمان اپنے خلاف کپڑےچوری کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے دوران ہی 2 دن پہلے استعفیٰ دے دیا تھا۔ گلریزقھرمان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد اب ان کی کپڑے چوری ہونے کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ گلریز قھرمان پر الزام تھا کہ انہوں نے کپڑوں کی 3 دکانوں سے کپڑے چوری کیے ہیں جس کی تحقیقات کے دوران ہی انہوں نے استعفیٰ دیدیا تھا۔ گلریز قھر مان نے استعفیٰ دیتے ہوئے ان الزامات کا ذکر کیے بغیر کہا تھا کہ وہ کام کے دبائو اور ذہنی صحت سے متعلق مسائل کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔

خاتون رکن پارلیمنٹ گلریز قھرمان نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ عوام اپنے منتخب کردہ نمائندوں سے اچھے تویے کی توقع رکھتے ہیں جو ان کا حق ہے اور وہ مکمل طور پر اس میں ناکام رہی ہیں جس پر معذرت خواہ ہیں۔ گلریز قھرمان نے لکھا یہ ایسا سلوک نہیں ہے جس کی میں وضاحت دے سکوں کیونکہ یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے، طبی معائنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میں ٹھیک نہیں ہوں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: نیوزی لینڈ کے میڈیا نے اس لمحے کی ویڈیو شائع کی جب گلریز قھرمان نے کپڑے کی دکان سے کپڑے چرائے! ان کے خلاف نیوزی لینڈ میں شاپ لفٹنگ کے
عنوان سے ایک عدالتی مقدمہ چلایا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1747302353684906211
سیون نیوز سڈنی سے گلریز قھرمان کی ویڈیو جاری کرتے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: نیوزی لینڈ کے ایک رکن پارلیمنٹ کو متعدد اعلیٰ بازاروں سے شاپ لفٹنگ کرتے ہوئے کیمرے میں پکڑے جانے کے بعد استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ گلریز قھرمان نے ڈیزائنر ہینڈ بیگ سمیت ہزاروں ڈالر مالیت کی اشیاء چرا لیں!
https://twitter.com/x/status/1747528443456299162
واضح رہے کہ 42 سالہ ایرانی نژاد گلریز قھرمان نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون پناہ گزین رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں اور ان کے خلاف پولیس تحقیقات کر رہی تھی۔ پولیس کی تحقیقات میں گلریز قھرمان کی آکلینڈ اور ویلنگٹن میں موجود کپڑے کی 2 مختلف دکانوں سے 3 بار چوری کرنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
 

Murree123

Voter (50+ posts)
نیوزی لینڈ والوں کو غلط فہمی ہوئی ہے یہ رکن نواز لیگ کا ہوگا
 

Back
Top