نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی،کب دورہ ہونے کا امکان؟

nz.jpg


غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ اب دورہ پاکستان کریں گے۔ کیوی کرکٹ بورڈ حکام نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

کیوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے نیوزی لینڈ کے مستند ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ٹی پی 2023 مکمل ہونے سے پہلے دونوں بورڈ اس منسوخ ہونے والے دورے کو دوبارہ ری شیڈول کرنے پر رضامند ہیں۔


کھیلوں کی خبریں دینے والی غیر ملکی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ اس دورہ پاکستان کی حتمی تاریخوں سے متعلق اعلان آئندہ ہفتے میں متوقع ہے۔ یاد رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ میں چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو کوئی ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈال سکتا، جب تک آواز نہیں اٹھائیں گے تب تک کوئی کام نہیں بنے گا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا، اب پھرسے رابطہ کرلیا، آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم سیریز دوبارہ شیڈول کرنے کا اعلان کردیا جائے گا، نیوزی لینڈ کو نومبر 2022 میں دورے کی تجویز دے سکتے ہیں۔
 

kaka4u

Minister (2k+ posts)
what a stupid parchi person? they announce team sitting in AC room some parchi some statistics thats ALL