
ایک دستاویز میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ نیب گزشتہ 23 سالوں میں سیاست دانوں سے محض 47 کروڑ وصول کر سکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے 23 سال میں سیاست دانوں سے صرف 47 کروڑ وصول کیے جا سکے ہیں ۔
اس حوالے سے ایک دستاویز سامنے آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ وصولیوں کی نسبت اخراجات پر زیادہ رقم خرچ کی گئی ہے۔ جبکہ ملکی خزانے میں صرف 17 ملین جمع ہوئے۔
نیب نے بدھ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ایک رپورٹ جمع کرائی گئی، نیب کے رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے ذریعے کی گئی ریکوریوں سے متعلق اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ سیاست دانوں سے کی گئی ریکوری بیوروکریٹس، تاجروں اور دیگر میں سب سے کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نیب کی جانب سے 54.63 ارب روپے کی مجموعی رقم برآمد کی گئی۔ جس میں سے محض 47 کروڑ روپے سیاست دانوں کے تھے، بیوروکریٹس سے 8.17 ارب روپے، تاجروں سے 24.31 ارب روپے اور دیگر سے 21.68 ارب روپے وصول کیےگئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/NAB-recover-m.jpg