
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بڑا ریلیف مل گیا ہے، ریلیف نیب قوانین میں ترامیم کے تحت ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ اتحادی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد نیب قوانین میں ترامیم کی گئیں جس کے بعد درجنوں پی ڈی ایم رہنماؤں کو نیب ریفرنسز میں ریلیف ملتا چلا گیا، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی اسی قانون کے تحت نیب ریفرنس میں ریلیف مل گیا ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کا فیصلہ سنادیا ہے، عدالت نے دائرہ اختیار میں نا آنے کی وجہ سے یہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا اور ریفرنس کو متعلقہ فورم کو بھجوانے کا حکم دیدیا ہے۔
خیال رہے کہ نیب نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت دیگر افراد پر ٹھٹھہ واٹر سپلائی سے متعلق ریفرنس تیار کیا تھا اور پھر اس ریفرنس کو احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zardi1h1h112.jpg