نیب تحقیقات میں کلیئر قرار افراد کے حوالے سے نیب کی نئی ہدایات

nabihshsas.jpg

نیب تحقیقات میں کلیئر قرار افراد کے حوالے سے نیب کی نئی ہدایات,. نیب سے کلیئر افراد سے پوچھا جائے کہ ان سے تفتیش کے دوران تحقیقاتی افسران کا رویہ نامناسب تو نہیں تھا؟ : ذرائع

ذرائع کے مطابق نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو (نیب) کی طرف سے تفتیش وتحقیقات کے بعد کلیئر قرار دیئے گئے ملزمان کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو کے حکام کی طرف سے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرلز نیب کو لکھے مراسلے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ نیب ڈی جیز ایسے افراد جنہیں نیب کی طرف سے تحقیقات کے بعد کلیئر قرار دیا گیا تھا ان سے اچانک ملاقاتیں کریں۔

مراسلے کے مطابق ڈائریکٹر جنرلز نیب کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ایسے افراد سے پوچھا جائے کہ نیب کی ٹیموں کی طرف سے ان کے ساتھ کوئی بدسلوکی تو نہیں کی گئی؟ ان سے یہ بھی پوچھا جائے کہ ان سے تفتیش کے دوران ان سے تحقیقاتی افسران کا رویہ نامناسب تو نہیں تھا؟

نیب کے چاروں صوبائی دفاتر کے ڈائریکٹر جنرلز کو بھیجے گئے مراسلے میں یہ ہدایات بھی کی گئی ہیں کہ نیب سے کلیئر قرار دیئے گئے افراد سے انکوائریوں کے دوران تحقیقاتی ٹیموں کی طرف سے بھتہ تو نہیں لیا گیا؟ مراسلے میں نیب ٹیموں کی تحقیقات میں کلیئر قرار دیئے گئے ملزمان سے ملاقات کے بعد ڈائریکٹر جنرلز نیب کو انہیں سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
 

Back
Top