
نئے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تعیناتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 7 نام تجویز کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے حکومت اور اپوزیشن نے نام تجویز کر دیئے ہیں، اپوزیشن نےجسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان، ناصر محمود کھوسہ، سلمان صدیق اور جلیل عباس جیلانی کے نام تجویز کیے ہیں، اپوزیشن نے نئے چیئرمین نیب کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے جبکہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو چیئرمین نیب کے لیے نامزد امیدواروں کے بارے میں بتا دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے ناصرمحمود کھوسہ اور سلمان صدیق کا نام تجویز کیا گیا، جمعیت علمائے اسلام (جےیو آئی) نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کا نام دیا جبکہ پیپلزپارٹی نے سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کا نام تجویزکیا ہے ، اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی چاروں ناموں میں سے ایک نام فائنل کرکے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھیجے گی۔
اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا تجویز کردہ نام اپوزیشن لیڈر شہبازشریف حکومت کو بھجوائیں گے۔مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی نے زیرگردش اپوزیشن کی جانب سے دیے گئے ناموں میں سے کچھ کی تصدیق کر دی ہے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکرٹری مذہبی امور اعجاز جعفر اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل عملیش چوہدری کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چئرمین نیب کے عہدے کیلئے تحریک انصاف نے کوئی نام تجویز نہی کیا اس حوالے سے میڈیا پر خبریں درست نہیں ہیں، آنے والے دنوں میں مشاورت کے بعد اس ضمن میں ناموں کا فیصلہ کیا جائیگا۔
https://twitter.com/x/status/1475511727164952581
واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت آٹھ اکتوبر کو ختم ہوئی تھی جس کے بعد نیب آرڈیننس میں ترمیم کے تحت چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں نیا چیئرمیں منتخب ہونے تک کے لئےتوسیع کی گئی تھی، موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11fawadwazahat.jpg