نہ پہلے کبھی دباؤ میں آیا نہ ہی اب آؤں گا،عمران خان

9imrankhandabomenneaaon%20ga.jpg

دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم میرے ساتھ کھڑی ہے۔ نہ پہلے کبھی دباؤ میں آیا نہ ہی اب آؤں گا۔ ملک کا نظام بہتری کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اور کہا کہ دنیا بھر نے دیکھ لیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم میرے ساتھ کھڑی ہے۔ نہ پہلے کبھی دبائو میں آیا نہ ہی اب آؤں گا۔ ملک کا نظام بہتری کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھوں گا۔


ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی اور جلسوں سمیت دیگر معاملات زیرغور آئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کی قیادت کسی طرح کا دبائو قبول نہیں کرے گی اور عام انتخابات کے لیے اتحادی حکومت پر مزید دبائو بڑھائے گی۔

پارٹی اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے کی گئی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عوامی رابطہ مہم بارے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ متفقہ طور پر پارٹی نے طے کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شیڈول کے مطابق جلسوں کا انعقاد کریں گے۔

یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کرتے ہوئے تین رکنی لارجر بینچ نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جار کر دیا ہے اور انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف 20 اگست کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کا نام لےکر دھمکی دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، کیس کریں گے اور مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کریں گے تم پر بھی، مجسٹریٹ کو پتہ تھا کہ شہباز پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا۔اس حوالے سے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمران خان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔
 

sangeen

Minister (2k+ posts)
وہ ابھینندن کے کیس میں جس کے ماتھے پر پسینہ تھا اور لوز جلاب لگے تھے اس کو مزید جلاب لگ گئے ہونگے۔۔۔ اب مزید ذلیل ہوگا۔۔
 

Judge

MPA (400+ posts)
He is going to Seek UNCONDITIONAL Apology from Court

and all Youthias will be claiming
Khan nay Court Ko Muaafi Day Di
 

Back
Top