نگران پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کردیا

mohansianas.jpg

محسن نقوی کی نگران حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔۔ صوبے میں سب سے کم تنخواہ پانے والے افراد کی اجرت میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں مزدور کی کم از کم اجرت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب وہ صوبہ ہے جس نے کم سے کم تنخواہ میں دیگر صوبوں سے پہلے اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔کامران ٹیسوری نے یہ تجویز وزیراعلیٰ سندھ کے نام خط میں دی۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔

خط میں گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 
MMushtaq

Minister (2k+ posts)

Do they have the right/power to do so?
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
انکو کیا فرق پڑتا ہے؟
مزید نئے نوٹ چھاپ کر پاکستانی روپے میں ان مزدوروں کو تنخواہ دے دیں گے، لیکن دوسری جانب مہنگائی مزید بڑھے گی۔

الّو کے پٹھوں، تنخواہ بڑھانے والے دنتر چھوڑو، مہنگائی کم کرو
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)
Did they come for 90 days?

Do they have the right/power to do so?

انکو کیا فرق پڑتا ہے؟
مزید نئے نوٹ چھاپ کر پاکستانی روپے میں ان مزدوروں کو تنخواہ دے دیں گے، لیکن دوسری جانب مہنگائی مزید بڑھے گی۔

الّو کے پٹھوں، تنخواہ بڑھانے والے دنتر چھوڑو، مہنگائی کم کرو
یہ اپنی طرف سے مزدوروں سے ووٹ لینے کا ایک اور حربہ ہے
چلو کسی بہانے سہی ،کچھ تو بھلا کریں غریب کا
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یہ اپنی طرف سے مزدوروں سے ووٹ لینے کا ایک اور حربہ ہے
چلو کسی بہانے سہی ،کچھ تو بھلا کریں غریب کا
کوئی بھلا نہیں ہونا۔ یہ نئے نوٹ اور چھاپ کر انکو تو پیسے دے دیں گے، لیکن روپے کی قدر میں اور کمی ہوجائے گی اور مہنگائی اور بڑھے گی۔
یہ وہی طریقہ ہے کہ ایک جیب میں پیسے ڈال ک دوسری جیب سے نکال لیئے جائیں۔

اور ویسے بھی، کیا انھوں نے اس اقدام سے پہلے آئی ایم ایف سے مشاورت کی ہے؟ کہیں یہ اسکیم بھی وزیر اعظم کی پیٹرول اسکیم کی طرح ردّی کی ٹوکری کی نذر ہوجائے؟