
پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں پر غور۔۔ تحریک انصاف نے پانچ نام شارٹ لسٹ کرلئے۔
نجی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے 5 نام سامنے آگئے۔سامنے آنیوالے ناموں میں ڈاکٹر سلمان شاہ، پرویز حسن اور شعیب سڈل شامل ہیں۔جب دوسری جانب سے سابق سیکریٹریز اعظم سلیمان اور ناصر کھوسہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دو دو نام تجویز کیے جائیں گے۔ اگر ان میں سے کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو پھر الیکشن کمیشن ان چاروں ناموں میں سے کسی کا نام تجویز کرے گا۔
https://twitter.com/x/status/1614533031246561282
نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ایک نام صوبائی محتسب اعظم سلیمان کا بھی ہے جنہوں نے دونوں جماعتوں کے ساتھ کام کیا ہے۔اعظم سلیمان عمران خان دور حکومت میں سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب رہ چکے ہیں۔
سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کا نام بھی زیرغور ہے، ڈاکٹرسلمان شاہ مشرف دور میں مشیر خزانہ جبکہ 2008 کے الیکشن سے قبل نگران وزیرخزانہ رہ چکے ہیں جبکہ ڈاکٹرسلمان شاہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت میں بھی بطور مشیرخزانہ فرائضسرانجام دے چکے ہیں۔
ناصر کھوسہ سابق چیف جسٹس آصف کھوسہ کے بھائی ہیں جبکہ 2018 کے الیکشن سے قبل بھی وہ مضبوط امیدوار تھے مگراچانک انکا نام ڈراپ کردیا گیا اور ڈاکٹرحسن عسکری نگران وزیراعلٰٰی بن گئے۔
ڈاکٹر پرویز حسن کو سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق بنائے گئے کمیشن کا سربراہ مقرر کیا تھا اور انکے کام کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تعریف کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nigran1h11h.jpg