
سوشل میڈیا پر بحرین پولیس میں بھرتیوں سے متعلق ایک اشتہار دیکھ کر سینکڑوں امیدوار راولپنڈی پہنچ گئے، مگر وہاں جاکر پتا چلا کہ اشتہار جعلی ہے۔
نجی خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان سوشل میڈیا پر ایک اشتہار دیکھ کر نوکری کی تلاش میں راولپنڈی کے علاقے راول روڈ پر بھرتیوں کے انٹری ٹیسٹ کے مقام کیلئے بتائی گئی عمارت کے باہر پہنچ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1465570272589848581
صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب نوجوانوں کو اس نیم سرکاری عمارت کے باہر ایک بینر نظر آیا جس پر لکھا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر بحرین پولیس میں بھرتیوں کیلئے دیا گیا اشتہار جعلی ہے اور ایسی کوئی بھرتی کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے، حقیقت جان کر سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہونے والے امیدوار مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج شروع کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1465567752467406848
مظاہرین نے احتجاج کے دوران نیم سرکاری عمارت کا گھیراؤ کرلیا اور عمارت کے بیرونی حصے میں توڑ پھوڑ شروع کردی جس سے عمارت کا استقبالیہ متاثر ہوا اور بلڈنگ میں موجود عملہ محصور ہوگیا، مظاہرین نے راول روڈ سے ملحقہ تمام سڑکوں کو بھی بلا ک کردیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کرنے لگی مگر مظاہرین کی پیش قدمی نہ رکی ، صورتحال کو بگڑتا دیکھ کر پولیس نے مزید نفری طلب کی، ہوائی فائرنگ مظاہرین کو منتشر کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/job-ads.jpg