
نومئی کے واقعات میں 50 ہزارملزمان ملوث، سب سے زیادہ کا تعلق پنجاب سے۔۔ حتمی تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
ہم نیوز کے صحافی زاہد گشکوری کے مطابق نومئی کے واقعات میں 50 ہزارملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے۔
دستاویزات کے مطابق35000 ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے جن میں سے 9400 ملزمان کا تعلق لاہورسے ہے، دستاویزات کے مطابق 5600 ملزمان گوجرانوالہ، 4200 سرگودھا اور3700 ملزمان کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق 9010 سے زائد افراد کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے. اسی طرح 3215 ملزمان کا تعلق صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے اور2845 ملزمان کا تعلق اسلام آباد، ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان واقعات اور منصوبے میں ملوث 13676 ملزمان کوپورے ملک میں پولیس اورسیکورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔
حکام نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ان ملوث ملزمان نے قومی املاک کو7 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1350 ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت کی پہلے، دوسرے اورتیسرے درجے کی قیادت سے ہے، 1167 ملزمان کے کیس دہشت گردی اوردفاع سے متعلق ہیں۔
دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 95 فیصد ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، 7600 ملزمان کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مخصوص سیاسی جماعت کے ملزمان نے کتنے پولیس اہلکاروں، فوج اور رینجرز کے جوانوں کو زخمی کیا یا انکی جان لی جبکہ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل دعویٰ کرچکے ہیں کہ ان واقعات میں کسی سیکویرٹی اہلکار کی جان نہیں گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9may1y11g1.jpg