نومئی واقعات کے بعد گرفتار ہونیوالی عائشہ بھٹہ کو پی ٹی ائی قیادت بھول گئی؟

ayeshabhu111.jpg

نومئی واقعات کے بعد گرفتار ہونیوالی سب سے تحریک انصاف کی سب سے پہلی رہنما عائشہ بھٹہ کو کیا تحریک انصاف کے رہنما بھول گئے؟عائشہ بھٹہ کئی ماہ سے جیل میں ہیں، انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا مگر کچھ عرصہ بعد انہیں پھر گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا صارفین تحریک انصاف کی قیادت کے روئیے پر نالاں ہیں کہ وہ صنم جاوید،ڈاکٹریاسمین راشد، عالیہ حمزہ ، طیبہ راجہ اور خدیجہ شاہ سے متعلق تو آواز اٹھاتے ہیں مگر عائشہ بھٹہ کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھارہے اور نہ ہی لیگل ٹیم انکی مدد کررہی ہے۔

طیبہ راجہ نے عائشہ بھٹہ سے متعلق اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عائشہ علی بھٹہ جس نے اپنی زندگی کے بہت سارے سال پی ٹی آئی کے نام کر دئیے۔ ایک بہترین بیٹی ایک اچھی دوست ایک اچھی انسان۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ۹ مئی میں گرفتار ہونے والی وہ پہلی عورت۔ جسے تین دن پعد ضمانت پر رہا تو کیا گیا مگر عدالتوں کے چکر لگوا لگوا کر ذہنی اذیت دی گئی۔ اور دوبارہ اسے 5 ماہ بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا اور اب وہ کئی مہینوں سے جیل میں ہے۔ آواز اٹھائیں ہر اُس عورت کے لئیے جو اِس تحریک کا حصہ رہی ہے۔ یہ قرض ہے آپ پر۔ عائشہ کے لئیے آواز اُٹھائیں۔
https://twitter.com/x/status/1766367705207038384
خدیجہ شاہ نے کہا کہ عائشہ بھٹہ کو مت بھولنا جو ابھی بھی 9 مئی کی ایف آئی ار میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو نشانہ بنانا بند کرو، خواتین کے خلاف اس انتقامی کارروائی کو ختم کرو اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرو۔
https://twitter.com/x/status/1766371000956973562
ابوذرفرقان نے کہا کہ نو مئی کے بعد سب سے پہلا چھاپہ جِس کے گھر لگا وہ عائشہ کا گھر تھا اور سب سے پہلی گرفتاری بھی عائشہ کی تھی، آج تک جیل میں ہے
https://twitter.com/x/status/1766371845438095618
ذیشان عزیز نے کہا کہ مارکیٹنگ ایجنسیاں بنا کر خان کے نام سے پیسے لوٹنے والا گینگ عائشہ بھٹہ کو سائیڈ لائن رکھنا چاہتا ہے - یہی گینگ شروع میں صنم جاوید کو بھی سائیڈ پر رکھنا چاہتا تھا مگر عوام کے شور کے بعد صنم جاوید کو سائیڈ پر رکھنا ممکن نہیں ہو پایا.
https://twitter.com/x/status/1766376365136257421
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ یاد رکھے یہ بھی عمران خان کیساتھ جدوجہد کرتی گرفتار ہوئی ہیں انکا نام عائشہ بھٹہ ہے اور مئی سے جیل میں قید ہیں۔ میڈیا تو بک چکا ہے مگر کم از کم لیڈران جو پروگرامز میں جاتے وہ تو آواز اٹھا سکتے ہیں اور وکلا بھی کیا اس کیس کی پیروی کررہے یا نہیں؟
https://twitter.com/x/status/1766361519007170816
احمد وڑائچ نے کہا کہ عائشہ بھٹہ کی گرفتاری کو بھی مہینوں ہو گئے، بزرگ والد ہیں، عائشہ ان کا اکیلے سہارا ہیں، غالباً سب سے پہلے گرفتار ہونے والوں میں سے ہیں، تحریکِ انصاف کی دستیاب قیادت نے عائشہ کو لے کر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ وجہ کیا ہے، علم نہیں۔ قانونی ٹیم رہائی کی کوشش کرے۔
https://twitter.com/x/status/1766359597705580895
ایک سوشل میڈیا صارف کے پیغام پر اظہر مشوانی نے ردعمل دیا کہ دو ہفتے پہلے عائشہ کی ضمانت کی فائل پر جج نے دستخط کر لیے تھے لیکن جیسے ہی سوشل میڈیا پر بات پھیلی تو معلوم نامعلوم وجوہات کی وجہ سے جج نے فیصلہ ہی بدل لیا

انہوں نے مزید کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں چار خواتین اب بھی قید ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔ عالیہ حمزہ ملک۔ صنم جاوید۔ عائشہ بھٹہ
https://twitter.com/x/status/1766371648972689455
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اللہ کریم عائشہ بھٹہ سمیت تمام مظلوم اسیر پی ٹی آئی خواتین اور مرد ورکرز کی مشکلیں آسان کرے اور یہ سب جلد از جلد اپنے پیاروں سے آ ملیں . آمین

 

Desienglishman

Senator (1k+ posts)

اللہ کریم عائشہ بھٹہ سمیت تمام مظلوم اسیر پی ٹی آئی خواتین اور مرد ورکرز کی مشکلیں آسان کرے اور یہ سب جلد از جلد اپنے پیاروں سے آ ملیں . آمین


آمين​