نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، 4 مزدور اغوا

screenshot_1746389738288.png



بلوچستان کے علاقے نوشکی سے نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نوشکی کے علاقے البت میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں کو اغوا کیا اور ان کی مشینری پر فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں مشینری کو معمولی نقصان پہنچا۔


لیویز حکام کے مطابق اغوا ہونے والے مزدور نوشکی خاران شاہراہ پر سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے۔ مغوی مزدوروں میں سے 3 کا تعلق پشتون علاقے سے ہے، جبکہ ایک کا تعلق مستونگ سے بتایا جا رہا ہے۔


واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ اغوا ہونے والے مزدوروں کو بازیاب کیا جا سکے۔ اس دوران علاقے میں اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
 

Back
Top