نورمقدم قتل، ملزم کے والدین کی ضمانت کیلئے ایک اور کوشش،سپریم کورٹ سے رجوع

Noor-muqaddam.jpg


اسلام آباد میں بے دردی سے قتل کردینے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قاتل کے والدین ضمانت کیلئے پرتولنے لگے،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹالیا،انھوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

گرفتار ذاکر جعفر اورعصمت ذاکر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی،ملزم کے والدین کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ خواجہ حارث نے دائر کی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے ضمانت کے اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا، نہ ہی حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں،اسلام آباد ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ بادی النظر میں ظاہر جعفر کے والدین اعانت جرم کے مرتکب ثابت ہوئے،والدین جانتے تھے کہ ان کے بیٹے ظاہر جعفر نے نور مقدم کو یرغمال بنا رکھا ہے،اس لئے ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہیں،ہائیکورٹ نے نورمقدم کیس کا ٹرائل 8 ہفتے کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو جلد شواہد پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا تھا کہ مرکزی ملزم کے والدین نے بیٹے کی واردات کا جانتے ہوئے بھی پولیس کو اطلاع نہیں دی جبکہ چوکیدارنے ذاکر جعفر کو اطلاع دی تھی، تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ اعانت قتل بھی قتل کرنے جیسا ہی سنگین جرم ہے۔

فیصلےمیں واضح کیا گیا کہ جرم میں اعانت کیلئے ڈائریکٹ معاونت کے شواہد ہونا بطور اصول ہر جگہ لاگو نہیں ہو سکتا،بلیک لا ڈکشنری کے مطابق اپنا فرض ادا نہ کرنے بھی اعانت جرم ہے، جبکہ ظاہر جعفر نے بیان میں کہا تھاکہ اس نے والد کو قتل سے پہلے آگاہ کیا تھا۔


عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ظاہر جعفر کا بیان قابل قبول ہے یا نہیں فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گا،قابل ضمانت دفعات پر بھی بعض معاملات کے ہوتے ضمانت مسترد ہوسکتی ہے،ریکارڈ کے مطابق ظاہر جعفر کے والدین نے شواہد چھپانے اور کرائم سین صاف کرنے کی کوشش کی۔

20 جولائی کی شام اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کا مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا،ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا تھا،جبکہ ملزم ظاہر جعفر مشہور بزنس مین ذاکر جعفر کے بیٹے ہیں، جو جعفر گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں۔
 

Sean

Politcal Worker (100+ posts)
Looks like behind the scene diplomacy is working and they'll provide some relief to this murderer!!!! Could be on medical grounds!!!

( I may be wrong but slow prosecution and detention without charge........)