
جنت ماں کے قدموں تلے ہیں،صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کیڈٹ نے کامیابی پر ماں کے قدم چوم لئے،ایک سو چوالیسویں پی ایم اے لانگ کورس کے سوارڈ آف آنر فاتح کیڈٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے،جہاں وہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد اپنی ماں کے قدم کو بوسہ دے رہاہے،عوام کی جانب سے نوجوان کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا جارہاہے۔

بی ایس یو او بٹالین سینئر انڈر آفیسر 144 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے عثمان انور بلوچ کو 9 اکتوبر کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کیلئے اعزاز سے نوازا گیا، اعزاز ملنے پر عثمان نے خوشی سے ماں کے قدم چوم لئے،ضلع نوشکی کا عثمان یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بلوچ ہیں، جس سے نہ صرف ملک بلکہ بلوچستان کا سر بھی فخر سے بلند ہوگیا۔

عثمان ملٹری کالج آف سوئی سے فارغ التحصیل ہے ،یہ ایک فوجی بورڈنگ اسکول ہے،عثمان کے والد ایک ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں،جبکہ دو بھائی بھی پاک فوج کا حصہ ہیں،عثمان کی کارکردگی نے والدین اور بھائیوں کا سر بھی فخر سے بلند کردیا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/IDViceI.jpg