
نوجوان پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے اپنی ڈیبیو سیریز میں ہی ریکارڈ بنا کر پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد ابتدائی دومیچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔
نوجوان اسپنر ابرار احمد نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دو میچز میں 15 وکٹیں لے فضل محمود کا 14 وکٹوں کا ریکارڈتوڑدیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ابرار احمد نے 2 ٹیسٹ میچز کی تین اننگز میں پہلے اوور میں ہی وکٹیں لینے کااعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1604453073581211648
ملتان میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ابراراحمد نے پہلی اننگز میں اپنے پہلے اوور میں انگلینڈ کے بیٹسمین زیک کرولی کو آؤٹ کیا، دوسری اننگز میں اپنے پہلے اوور میں ول جیکس کی وکٹ اڑائی اور کراچی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنے پہلے اوور میں ایک بار پھر زیک کرولی کو شکار بنایا۔
اپنے کیریئر کے ابتدائی دو میچز کی تین اننگز میں نوجوان پاکستانی اسپنرابراراحمد نے اب تک 15 وکٹیں حاصل کرلی ہیں، پہلے دو ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ بھارتی باؤلر نریندر ہیروانی کے پاس ہےجنہوں نے 24 وکٹیں لے کریہ اعزازحاصل کیا، ابرار احمد کو اس ریکارڈ کو برابر کرنے کیلئے 9 اورریکارڈ توڑ نے کیلئے مزید10 وکٹیں درکار ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/22abrarahmedrecord.jpg