
لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر گارڈز نے ایک سترہ سالہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،الٹاالزام بھی نوجوان پرلگادیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جس میں نواز شریف کے گارڈز اور ایک نوجوان کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونےو الی ویڈیوز اور میڈیا رپورٹس کے مطابق سترہ سالہ شایان علی کونواز شریف کے گارڈز نے تشدد کا نشانہ بنایا اور تھپڑوں کی بارش کردی۔
شایان علی لندن میں نواز شریف اور ن لیگ کے خلاف متعدد مظاہرے کرچکاہے، شایان کی والدہ کے مطابق ان کے بیٹے کو ن لیگی قیادت کی ایماء پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1510290876978839563
دوسری جانب خبررساں ادارے جیو نیوز کے لندن میں نمائندہ خصوصی مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق جولائی 2021 میں ایک ریسٹورنٹ میں عابد شیر علی کی شایان علی کےساتھ ہونےو الے جھگڑے کے نتیجےمیں آج 2 لوگ زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد معاملہ پولیس تک پہنچ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1417632992131002369
https://twitter.com/x/status/1510291580875423749
انہوں نے مزید کہا کہ شایان علی نے نواز شریف پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کو گارڈز نے ناکام بنادیا، شایان علی اور ان کی والدہ صدف ممتازنے مشتعل ہوکر گارڈز پر اپنے موبائل فون کی مدد سے حملہ کردیا، شایان علی کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ نواز شریف کے گارڈز نے ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1510285459414560776
واضح رہے کہ جولائی 2021 میں لندن کے ایک ہوٹل میں عابد شیر علی اپنی فیملی کے لوگوں کے ہمراہ موجود تھے جب شایان علی کے والد اپنی اہلیہ کے ساتھ وہاں پہنچے اور دونوں کے درمیان شدید لفظی جنگ ہوئی جس میں گالیوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا تھا۔