نواز شریف کے دورہ سعودی عرب اور عمرہ کا شیڈول آگیا

nawaz-shahas.jpg


سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول سامنے آگیا،ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، جس کے لیے سابق وزیر اعظم 11 اپریل کو اہل خانہ کے ہمراہ جدہ پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف تین دن مکہ اور جدہ میں قیام کریں گے اس کے بعد 15 اپریل کو مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پرحاضری کے بعد پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور سے جدہ پہنچیں گی،سعودی شاہی حکام نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو کیا،سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیر علاج ہیں۔


مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس وقت عدلیہ اور پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کررہے ہیں، انہوں نے کہا تھا الیکشن کا فیصلہ دینے والے تین ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دینا چاہیے۔

نواز شریف نے کہا تھا تین رکنی بینچ میں وہ ججز ہیں جنہوں نے میرے خلاف ظالمانہ فیصلہ دیا یہی فیصلہ ان ججز کے خلاف چارج شیٹ بنایا جائے گا،میرے خلاف جو غلط فیصلہ آیا کیا اس کا سوموٹو لیا، بینچ بنایا؟ دیانتداری ہے تو میرے خلاف آنے والے فیصلے پر بینچ بنانا چاہیے تھا۔
 

Niazbrohi

Senator (1k+ posts)

اکثر افراد کا معاملہ یہ ہوتا ہے کہ انہیں ا س بات کی کچھ پرواہ نہیں ہوتی کہ انہوں نے مال کہاں سے کمایا ہے' کن ذرائع سے حاصل کیا ہے' بلکہ ان کی اصل خواہش یہ ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح زیادہ سے زیادہ مال اکٹھا کیا جائے' چاہے وہ مال چوری کا ہو' یا رشوت کا ہو' یا کسی کا حق مار کر حاصل کیا گیا ہو' یا سود سے حاصل ہو' یا یتیم کا مال ہو' یا زکوٰة کی رقم ہویا جھوٹ' فریب اور دھوکے سے حاصل کیا گیا ہو' وغیرہ۔

حالانکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

((اِنَّہ لَنْ یَدْخُلَ الْجَنَّةَ لَحْم نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ)) (١٣)

'وہ جسم جنت میں ہرگز داخل نہ ہو گا جو کہ حرام کمائی سے پروان چڑھا ہو ۔''

جس شخص کی کمائی حرام کی ہو اُس کی دعا بھی قبول نہیں ہوتی :

رسول اللہ صلی اللہ ولیہ وسلم نے ایک مرتبہ صحابہ کرام j کے درمیان ایک ایسے شخص کا نقشہ کھینچا جو کہ لمبا سفر کر کے بیت اللہ کی زیارت کے لیے آیا۔ اس کے سر کے بال گرد و غبار سے اَٹے ہوئے تھے اور وہ آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا اٹھا کر دعائیں کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا :

((… یَارَبِّ یَارَبِّ وَمَطْعَمُہ حَرَام وَمَشْرَبُہ حَرَام وَمَلْبَسُہ حَرَام وَغُذِیَ بِالْحَرَامِ فَاَنّٰی یُسْتَجَابُ لِذٰلِکَ)) (١٤)

''…اے میرے ربّ! اے میرے ربّ! حالانکہ اس کا کھانا حرام کا ہے 'اس کا پینا حرام کاہے 'اس کا لباس حرام کا ہے اور حرام مال اس کی غذا ہے تو اس کی دعا کہاں سے قبول کی جائے!''

بیت اللہ جیسے بابرکت مقام میں اور حج جیسے عظیم موقع پر ایک شخص خانہ کعبہ کے پردے پکڑ پکڑ کر ہی کیوں نہ دعا کرے اس کی دعا اُس وقت تک قبول نہ ہو گی جب تک کہ اس کا رزق حلال نہ ہو گا۔ آج کل ہماری دعائوں کے قبول نہ ہونے کی وجوہات میں ایک بڑی وجہ رزقِ حلال کا نہ ہونا بھی ہے۔
 

Niazbrohi

Senator (1k+ posts)

جی ہاں ! جان لیجئے


(فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

جس نے گناہ کے ذریعہ (یعنی حرام) مال کمایا ، اور اس مال سے رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کیا ، یا صدقہ خیرات کیا ، یا اس مال میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کیا ، تو یہ تمام کا تمام (خرچ کیا ہوا مال) جمع کر کے جہنم میں اس کے ساتھ پھینک دیا جائے گا


(صحيح الترغيب للألباني : 1721 ، ،
جامع العلوم والحكم لابن رجب : 1/264 ، ،
الزهد و الرقائق لابن المبارك : 613 (625) ، ،
المراسيل مع الأسانيد لأبي داود:115(131))
 

Niazbrohi

Senator (1k+ posts)

مال حرام روز محشرگواہی دے گا :

عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قام على المنبر فقال ...... وَنِعْمَ صَاحِبُ الْمُسْلِمِ لِمَنْ أَخَذَهُ بِحَقِّهِ، فَجَعَلَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ، وَمَنْ لَمْ يَأْخُذْهُ بِحَقِّهِ فَهْوَ كَالآكِلِ الَّذِي لاَ يَشْبَعُ، وَيَكُونُ عَلَيْهِ شَهِيدًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".

(صحيح البخاري: 2687 باب فضل النفقة في سبيل الله)
 

Back
Top