
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری شجاعت کو ملاقات کی دعوت دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت نے نوازشریف کو فون کرکے ان کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد بھی دی،نواز شریف نے کہا تھا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔
گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے چوہدری پرویزالٰہی سے ٹیلیفون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی تھی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
اس سے قبل چوہدری شجاعت اور پرویزالہٰی کو مولانا فضل الرحمان نے بھی ٹیلیفون کیا تھا،مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور کہا تھا کہ دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ چوہدری شجاعت کو جلد تندرستی عطا فرمائے، لاہور آؤں گا تو آپ کی عیادت کیلئےحاضر ہوں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1nazoshujt.jpg