
مسلم لیگ ن کے رہنما اپنے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی فوری وطن واپسی کے معاملے پر تقسیم کا شکار ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارٹی میں ایک گروپ ایسا ہے جو نواز شریف کی فوری وطن واپسی کے حق میں نہیں ہے جبکہ کچھ رہنما نواز شریف کو فوری طور پر وطن واپسی کے مشورے دےرہے ہیں۔
فوری واپسی کی مخالفت کرنے والے رہنما نواز شریف کو حالات کا مزید جائزہ لینے اور اس کے بعد واپسی کی تجویز دے رہے ہیں، پارٹی رہنماؤں کی رائے تقسیم ہونے پر میاں نواز شریف نے اپنی واپسی کے معاملے پر مشاورت کو نگراں سیٹ اپ کے بعد تک ٹال دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1684539611601833984
یادرہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کچھ روز قبل پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو قائد میاں نواز شریف کی واپسی کے استقبال کی تیاریوں کی ہدایات دی گئی تھیں۔
اس ضمن میں پارٹی رہنماؤں، قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز، مقامی تنظیموں کے عہدیداران کو خطوط ارسال کیے گئے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ جن میں یوسی سطح پر نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1684542698102169601
خیال رہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نواز شریف پر عائد تاحیات نااہلی کی تلوار ہٹ گئی ہے اور اب میاں نواز شریف دوبارہ سے عملی سیاست میں حصہ لے سکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaiahaha.jpg