مشہور تجزیہ کار و قانون دان سعد رسول نے کہا ہے کہ نواز شریف کوواپس لانےکیلئے اس وقت قانون میں بہت سے پیوند لگائے جارہے اور سراخ کیے جارہے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اور اس کے تمام اتحادیوں جس میں بہت سے رحمت اللہ علیہ شامل ہیں ، سب نے مل کر ایک بات ٹھان لی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کا مداوا ہونا چاہیے اور نواز شریف کی واپسی ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے قانون میں پیوند لگائے جارہےہیں یا سراخ لگائے جارہے اس کیلئے میں اتنا کہوں گا کہ نواز شریف کو لے آئیں، اور قانون میں ایک شق شامل کردیں کہ پاکستان کے کرمنل قوانین کا نواز شریف پر کوئی اطلاق نہیں ہوگا، تاکہ جو باقی لوگ رہ گئے ہیں ان کیلئے قانون تو ٹھیک رہے۔
سعد رسول نےکہا کہ ایک شخص جو جھوٹا ہو وہ پانچ سال بعد سچا ہوجائے، چوری ، ڈاکا ، منی لانڈرنگ، ماڈل ٹاؤن سانحہ کرنے والا، ساہیوال سانحہ کرنے والا، بلدیہ ٹاؤن سانحے کے ذمہ داروں کو اتنی کڑی سزاد دیں کہ وہ ایک بار کا الیکشن نہیں لڑسکے گا اور اگلی بار پھر لڑلے گا، نواز شریف کوواپس لانے کیلئے قانون کے ساتھ اتنا بڑا ظلم نا کریں۔