
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ کا کہتے ہیں نوازشریف کی نا اہلی کے 5 سال پورے ہو چکے ہیں، میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا نواز شریف کے خلاف کیسز میں کوئی حقیقت نہیں، 5 سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہو سکتی۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا حکومت اپنی مدت پورے کرے گی، الیکشن کا وقت آئین میں طے شدہ ہے،نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف الیکشن کی مہم کی قیادت کریں۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا شواہد نہ ہوں تو کیسز اپنی موت آپ مر جاتے ہیں، حکومت کی مدت اگست میں پوری ہو گی،دشمن فوج کے افسر بھی کرنل شیر خان شہید کی بہادری کے معترف تھے،سیاسی گروہ بندی سے بالا تر ہو کر شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے۔
عطا تارڑ نے کہا کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی، محسنوں کو بھلانے والی قوموں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا،سیاسی گروہ بندی سے بالا تر ہو کر شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے،کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی، محسنوں کو بھلانے والی قوموں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaz-sharif-anhali-ata.jpg