
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سوشل میڈیا پر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سمیٹنے پر مبارکباد پیش کی جس پر مولانا نے بھی جوابی ٹویٹ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1473332766863470598
کے پی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے اب تک کے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) نے سب سے زیادہ 17 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں 3 نشستیں آئیں۔
نواز شریف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شاندار کامیابی پر مولانا فضل الرحمان اور ان کے رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1473569104963510281
سربراہ پی ڈی ایم نے جواب میں کہا جمہوریت کی مکمل بحالی، عوام کے ووٹ کے حق کے حصول، سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور پاکستان کو دوبارہ ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے تک ہماری مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fazal-ulrehman.jpg