
مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کو ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے روک دیا، تازہ طبی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردی گئیں ۔
وکیل امجد پرویز کی وساطت سے نواز شریف کی طبی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔نواز شریف کی طبیعت سے متعلق رپورٹ میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اینجیو گرافی کرائے بغیر لندن سے نہ جائیں، اگر وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ابھی شدید ذہنی دباؤ میں ہیں، ذہنی دباؤ سے ان کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/xmKBKQY/repottt.jpg
Last edited by a moderator: