
روزنامہ جنگ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف ممکنہ طور پر "ٹاکا سوبو" نامی بیماری کا شکار ہیں، اس بیماری سے متعلق نوازشریف کے معالج ڈاکٹر فیاض شال کا دعویٰ ہے کہ نوازشریف ایئرپورٹ پر کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر فیاض شال نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کو کورونا کا شکار ہونے کا زیادہ خطرہ اس لیے ہے کیونکہ ان کو جو بیماری لاحق ہے اس میں ان کی قوت مدافعت انتہائی کم ہے۔
جب کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا پلٹ ہارٹ سرجن ڈاکٹر پرویز چودھری (ستارہ امتیاز) سے جب اس حوالے سے پوچھا کہ "ٹاکا سوبو" بنیادی طور پر کیسی بیماری ہے؟
جواب میں ڈاکٹر پرویز چودھری کا کہنا تھا کہ "اس بیماری کو انتہائی غیر معمولی بیماری کے نام پر جانا جاتا ہے جس کی بظاہر کوئی وجہ معلوم نہ ہو۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یوں کہہ لیجیے کہ یعنی خون کی رپورٹس میں کسی بیماری کے اثرات تو نہ ملیں لیکن دل کے پٹھے کمزور ہونے کی وجہ سے اچانک دل کا عارضہ لاحق ہو جائے۔
امریکی پلٹ سرجن نے اس کی وجہ سے متعلق کہا کہ ایسا عام طور پر انتہائی ذہنی دباؤ یا صدمے کی کیفیت کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نام جاپانی زبان کا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaz-dtr-d.jpg
Last edited: