
سینئر صحافی وتجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ 9 مئی پر میاں نواز شریف کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار و صحافی شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ اس وقت ریاست کی سوچ یہ ہے کہ عمران خان جیل میں ہوں، پی ٹی آئی اقتدار سے باہر ہو تو ملک کو استحکام کی طرف لے جایا جاسکتا ہے ، جب تک یہ سوچ نہیں بدلے گی تب تک کوئی ڈائیلاگ یا بات چیت نہیں ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1790790115817832621
انہوں نے مزید کہا کہ میں تو آج تک اس سوال کا جواب ڈھونڈ رہا ہوں کہ 9 مئی کے حوالے سے ملک کے ہر حکومتی شخصیت نے بیان دیا بلکہ بڑھ چڑھ کر بیا ن دی مگر میاں صاحب اس معاملے پر خاموش رہے، یہ حیرانگی کی بات ہے، جنہوں نے بیانات دیئے ان کے سیاسی یا ذاتی مقاصد ہوں گے مگر میاں صاحب خاموش رہے۔
اس بات پر پروگرام کے میزبان کاشف عباسی نے سوال کیا کہ کیا میاں صاحب بولیں گے؟
پروگرام میں شریک تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ میاں صاحب سوچ رہے ہیں کہ یہ کس طریقے سے بیانیہ اپنے ہاتھ میں لیا جائے،تاہم اس سارے معاملے میں جس کو کاؤنٹ نہیں کیا جارہا وہ پاکستان کے عوام ہیں،کیونکہ اب لاؤڈ اسپیکر یا پلیٹ فارم میٹر نہیں کرتا بلکہ یہ میٹر کرتا ہے کہ کہا کیا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shah1i11h1h1.jpg