نواز شریف کا باہر جانا بہت بڑی گیم تھی، عمران خان

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)

‘چیف جسٹس کہہ دیں سائفر غلط ہیں، ہم اگلے دن اسمبلی میں چلے جائیں گے’


آڈیو لیکس کے پیچھے کون ہے؟

اپنے خصوصی انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے ملکی سیاست میں ہلچل مچانے والی آڈیو لیکس پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ آڈیو لیکس ایک بہت بڑی سیکیورٹی بریچ ہے، اس کے پیچھے کون ہے؟کیاہے؟مجھےبالکل نہیں پتہ، اتنا ضرور کہوں گا کہ یہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کی کال ریکارڈ ہوکر پبلک ہورہی ہےتو یہ قومی سیکیورٹی پر رسک ہے،وزیراعظم کی ریکارڈنگ ہمارے دشمن کےپاس بھی پہنچ گئی ہوں گی،ایسا لگتا ہے کہ محفوظ لائن کی ریکارڈنگ ہوتی ہےجس کوہیک کیا گیا ہے۔

سائفر چیف جسٹس کے پاس موجود ہے

عمران خان نے سائفر ایشو سے متعلق گفتگو میں کہا کہ سائفر میں جو بھی باتیں آئی ہیں میں ان کا ذکرجلسوں میں کرچکا ہوں، یہ اس وقت آیا جب او آئی سی کا اجلاس ہونے جارہا تھا، ہم نے فیصلہ کیا کہ اجلاس سے قبل سائفر معاملے کو سامنے نہ لایا جائے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سائفرمعاملےکو قومی سیکیورٹی کمیٹی کےسامنےرکھنےکےبعد ہم نے پبلک کیا، قومی سیکیورٹی کمیٹی میں فیصلہ کرچکے تھے کہ سائفر کو ڈی مارش کیا جائے، ڈی مارش کرنےسے پہلے ہماری جانب سے کسی ملک کا نام نہیں لیا گیا، ڈی مارش کرنےکےبعد سب کو پتہ چل گیا کہ کون سےملک سےسائفرآیا؟


ماریہ میمن کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سائفرموجود ہےجس میں سب کچھ لکھاہو اہےاوروہ چیف جسٹس کے پاس بھی ہے، صدر مملکت، اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی سائفر بھجوایا گیا، عارف علوی سائفر چیف جسٹس کو بھجواچکےہیں وہ کہہ دیں غلط ہے ہم اگلے دن اسمبلی چلےجائیں گے۔

عمران خان نے بتایا کہ قومی سیکیورٹی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید کو بھی بلایا گیا انہوں نے کہا کہ ‘سائفردرست ہے ‘، سائفرمیں کہا جارہاہے کہ عمران خان کو ہٹادیں گےتو ہم معاف کردیں گے، اور یہ لوگ آجائیں گےتو ہم خوش ہوجائیں گے، یہ جو بیٹھےہوئے ہیں انہی کی پیداوارہےجس پروہ خوش ہورہےہیں۔

مجھے اندازہ تھا کہ یہ سب کچھ ہوگا

اپنے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد میں تیار تھا کہ یہ لوگ مجھ پر جعلی کیسز بنائیں گے، اب تک مجھ پر 24 سے زائد ایف آئی آرز درج ہوچکیں تمام میں یکسانیت ہے، انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ یہ مجھے جیل میں ڈالنے کی کوشش کرینگے اور نااہل بھی کرائیں گے، میں ان تمام باتوں کے لئے تیار تھا، ان کے بارے میں اتنا کہوں گا کہ ان لوگوں میں کوئی ڈیموکریسی ہےنہ کوئی اخلاقیات۔

جیل جانے کے لئے بیگ تیار کرلیا تھا

عمران خان کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ آخری مرتبہ جب مجھے پتہ چلا کہ پولیس آرہی ہےتو میں نے بیگ تیارکیاہواتھا، گرفتاری کی خبر پر عوام کی بڑی تعداد بنی گالہ پہنچ گئی، زیادہ لوگ جمع ہونے کے باعث شاید یہ لوگ مجھے گرفتار کرنے نہیں آئے، اپنی ٹیم کو آگاہ کرچکا ہوں کہ یہ کوئی بھی بہانہ کرکے یہ مجھے گرفتارکرسکتے ہیں۔

ایوان صدر میں ملاقات کے سوال پر عمران خان نے کیا کہا؟

پروگرام کی میزبان ماریہ میمن نے عمران خان سے سوال کیا کہ ایوان صدرمیں آپ کی کسی اہم شخصیت سےملاقات ہوئی تھی؟جس پر انہوں نے کہا کہ ‘ اس سوال پرسچ میں بولوں گا نہیں, جھوٹ میں بولتا نہیں’، اس کا جواب اسحاق خاکوانی سے پوچھ لیں۔

مجھے نااہل کرا کر یہ الیکشن کرائیں گے

اپنے انٹرویو میں عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا مطالبہ تو ان لوگوں کاتھا،جب دھرنےدیتے تھے کہ ہم الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں، اب یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، میں آگاہ کررہا ہوں کہ یہ الیکشن اس وقت کرائیں گے جب مجھےنااہل کرالیں گے۔

این آراو نہیں لینے دوں گا

ماریہ میمن کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی سیاست کا ایک ہی مقصد ہے کہ چوری کا پیسہ محفوظ بناناہے، ان کی چوری روکنے کیلئےسب سے بڑاخطرہ میں ہوں، انہیں معلوم ہے کہ میں کسی صورت این آراو نہیں دوں گا، یہ لوگ پچھلے ساڑھے تین سال این آراو لینےکی کوشش کرتےرہے، جس کے لئے انہوں نے ہرقسم کی بلیک میلنگ کی، مجھے اسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دی، فیٹف پر بھی بلیک میلنگ سے باز نہ آئے، انہیں خبردار کرتا ہوں کہ میں ان کے راستےمیں کھڑاہوں کسی صورت این آراو نہیں لینےدوں گا۔​

 

javaidmafasha

MPA (400+ posts)
bohat bari game thi or main bhola bhala estamal ho gayya mujhay pata hi nhi chala awam ko yaad rahy 26 saal main in ko daku mafiya jhoota kehta raha pm bun kr mujhy in per REHUM aa gayya THE END ?SIR G AAP KA KIYA AWAM BHOUGAT RAHI HY ?.
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
What ever IK should not be get arrested, these khanzeers are mad monsters they are cold blooded murderers, they kill any one for petty matters and this is their fight for survival they can go any limits,
 

aneeskhan

Prime Minister (20k+ posts)
Huun Samajh Aaya
NS from Kot Lakhpat to Avenfield
On Royal Protocol
Teri Kahani tu Udhur hi Muk Gayi Thee
Covid key Wajah Se 2 Sal extra Mil Giya
Other wise you deserved to be kicked out in 3 months
Saudia, Turkey, UAE, China and America were demanding replace this Nashayee
Biden is Meeting a care taker Shahbaz but was not picking Nashayee Telephone.
 

aneeskhan

Prime Minister (20k+ posts)
@ Baboo Medical Reports bhi Aapney Hi Banaya Tha. Yasmeen Rashid was very active.
@ Baboo If I produce a fake Medical Report , I will be put inside jail with Littar.
@ Baboo When you knew the Medical Report was fraudulent. Have you ordered to investigate Chugtai Lab? Paindooo Punjab Medical Board, Health Minister Punjab endorsed all reports Valid. Above All your own Physician from Shaukat Khanum Sultan later Federal Health Minister Sultan also verified.
@Doghla Insaan Dr. Sultan /Yasmeen still with you
 

aneeskhan

Prime Minister (20k+ posts)
If Pakistan has little ethical values. Not Paindustan original Pakistan?
Our PMC Pakistan Medical Council should cancel Medical Practice Registrations of
@ Dr. Yasmeen Rashid
@Dr. Sultan
@ All members of Punjab Medical Board
Supreme Court of Pakistan should ban Na Ahal Imran Khan & Cabinet for life Time
FIA should put forward Challan against Chugtai Lab, Dr. Yasmeen/Sultan and Punjab Medical Board members for fraud & forgery.
A new case against Nawaz Sharif for doing fraud & forgery.
 
Last edited:

Back
Top