نواز شریف پر جیل میں شدید ذہنی تشدد کیا جا رہا ہے

Rollercoaster

MPA (400+ posts)
nawaz-sharif-in-jail-260x195.jpg


نواز شریف پر جیل میں شدید ذہنی تشدد کیا جا رہا ہے
عدنان خان کاکڑ



نواز شریف اڈیالہ جیل میں ہیں۔ وہیں کپتان صفدر بھِی ہیں۔ ساتھ ہی زنانہ وارڈ میں مریم نواز بھی قید ہیں۔ نواز شریف کی شکایات تو آپ نے سنی ہوں گی کہ ان کا ٹائلٹ گندا ہے اور ائیر کنڈیشنر کام نہیں کر رہا ہے لیکن ان پر جو ذہنی تشدد کیا جا رہا ہے اس کی خبر پر آپ نے توجہ نہیں دی ہو گی۔
خواہ جتنی سہولیات بھی دی جائیں لیکن جیل میں رہنا بذات خود ایک تنگی ہوتی ہے۔ اس پر اگر آپ کو ساتھ کے وارڈ میں قید بیٹی سے بھی نہ تو ملنے دیا جائے اور نہ ہی اس کو پیغام دینے کی آزادی ہو تو غم دگنا ہو جاتا ہے۔ لیکن ٹینشن یہ نہیں ہے۔ یہ تکلیفیں اپنی جگہ مگر معاملہ یہ ہے کہ نواز شریف پر جیل میں شدید ذہنی تشدد کیا جا رہا ہے۔
اب کیونکہ بڑے آدمی ہم عام لوگوں جیسے تو ہوتے نہیں ہیں کہ ان پر روایتی تشدد کیا جائے بلکہ ان پر تشدد کے دوسرے طریقے نکالے جاتے ہیں۔ تسلیم کہ آصف زرداری پر کچھ تشدد کیا گیا تھا اور ان کی زبان زخمی کی گئی تھی۔ لیکن عموماً شیخ رشید جیسے بھی ہنسی خوشی وی آئی پی قسم کی جیل کاٹ آتے ہیں۔

یہ بڑے آدمی عموماً جیل میں ٹائم پاس کرنے کے لئے کتاب لکھتے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو، یوسف رضا گیلانی، جاوید ہاشمی، حتی کہ شیخ رشید جیسے کو بھی جیل نے ہی صاحب کتاب بنایا تھا۔ نواز شریف کو بتایا گیا کہ ہے صاحب کاغذ قلم آپ کا استحقاق ہے، مگر اجازت نہیں ہے۔ اب میاں صاحب زنداں نامہ جیسی بلند پایہ شاعری کرنے سے محروم رہ جائیں گے۔
غیر روایتی تشدد کی کئی اقسام ہوتی ہیں۔ مثلاً نیند پوری نہیں کرنے دی جاتی۔ چوبیس گھنٹے تیز روشنی رکھی جاتی ہے۔ کھڑا رکھا جاتا ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ایسا کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔ یہ سب نرم تشدد ہے۔
ایک چینی تشدد مشہور ہے۔ اس میں جس شخص پر تشدد کیا جانا مقصود ہو اسے کرسی سے باندھ کر بٹھا دیتے ہیں۔ اس کے سر پر پانی کی ایک مٹکی لٹکا دیتے ہیں جس سے بوند بوند پانی نکل کر اس شخص کے سر پر گرتا رہتا ہے۔ اس سے چوٹ تو نہیں لگتی۔ مگر اسے بدترین تشدد گردانا جاتا ہے۔ کیونکہ قیدی قطروں کا انتظار کر کر کے دیوانہ ہو جاتا ہے۔ ایک قطرہ بھی سر پر ایسے گرتا ہے جیسے پہاڑ آن گرا ہو۔ مگر نواز شریف پر یہ تشدد بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ بہت بری ہو رہی ہے۔

خبروں کے مطابق ان کو جیل میں ایک ٹی وی دیا گیا ہے جس پر صرف پی ٹی وی آتا ہے۔ کیا یہ ظلم کی انتہا نہیں ہے کہ ایک شخص کو چوبیس گھنٹے صرف پی ٹی وی دکھایا جائے؟ لیکن ظلم اس بے بھی بڑھ کر ہے۔ اس پر پی ٹی وی کے دو چینل آتے ہیں، ہوم اور سپورٹس۔
اب وہ پی ٹی وی ہوم پر جب مارننگ شو دیکھتے ہوں گے جس میں طرحدار بیبیاں چوبیس گھنٹے رنگ رنگ کے کھانے پکا رہی ہوں تو کھانے پینے وغیرہ کے شوقین میاں صاحب کا کیا حال ہوتا ہو گا؟ وہ تو جیل سے نکلتے ہی سب سے پہلے میلوڈی کی فوڈ سٹریٹ میں جانے کی ضد کریں گے۔
دوسرا چینل سپورٹس ہے۔ میاں صاحب کرکٹ کے بھی فسٹ کلاس کھلاڑی رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ لاہور جمخانہ میں کھیلا کرتے تھے۔ عمران خان کے بیان کے مطابق اس زمانے میں امپائر ان سے ملا ہوتا تھا۔ اب کل جب فخر زمان نے ان کی آنکھوں کے سامنے جب ڈبل سینچری داغی ہو گی تو اپنی جوانی اور قید یاد کر کے میاں صاحب کا کیا حال ہوا ہو گا۔ ان کو تو جمخانہ اور باغ جناح یاد آتا ہو گا کہ ادھر کے مرغزاروں میں وہ دوڑتے پھریں اور چوکے چھکے لگائیں۔
لیکن میاں صاحب شکر کریں کہ ان پر ذہنی تشدد کی حد نہیں کی گئی ہے۔ اگر ان کو پی ٹی وی کی بجائے بول یا اے آر وائی لگا کر ریموٹ چھپا دیتے تو میاں صاحب یہ بھیانک تشدد کیسے برداشت کر پاتے؟


http://www.humsub.com.pk/152700/adnan-khan-kakar-858/
 

uzairm

Senator (1k+ posts)
Jail main insan ko dala hi is liye jata hai k uski azadi salb ki jaye...jis ka lazmi nateeja zehni or jismani sehat per parta hai.... itna khayal tha to paisai khanai se pehlai sochna tha.
 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
Nawaz shareef ko baar baar wo taqreer sunai ja rahee he jis mein khawaaja asif ne kaha thaa

"Mian sahab fikar na kerein loge bhool jayengay"
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Sharam ani chaiye, he is still living better than millions of Pakistanis of whom he was the PM off and did fcuk all to improve their lives!
 

چھومنتر

Minister (2k+ posts)
پہلے تو یہ ثابت کیا جائے کہ پرچی شریف کا ذہن ہے بھی کہ نہیں
جو بنا پرچی پڑھے اپنی خواہ مخواہ کی بیمار اہلیہ کی موجودہ حالت تک نہی بتا سکتا ہے، اس کا کیا ذہن ہونا
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

 

Pakistan2017

Chief Minister (5k+ posts)
. پتا نہیں آپ لوگوں کو کون یہ خبریں مہیا کر رہا ہے
نورا اور فراری بڑے مزے سے رہ رہے ہیں. کیا کسی کرپشن والے مجرموں کو الگ کمرے، ملحق غسل خانہ، میٹریس، اور انٹرنیٹ، ٹی وی کی سہولیات دی جاتی ہیں؟
سابق پرائم منسٹر، منسٹر، ایم این اے، ایم پی اے یا ٢١ گریڈ کے افسر یا ٦٠٠٠٠٠ سے زیادہ ٹیکس دینے والے کو اے یا بی یا سی کلاس جیل تب دی جاتی ہے جب سیاسی طور پر قید میں رکھے جایں نہ ک گھناونے جرم کی سزا کاٹنے پر

فراری کو اس لیۓ جیل جانے کے بعد یہ سہولتیں دی گئی ہیں ک اس کو سیاسی قید سمجھا جاۓ اور رہا ہونے کے بعد لیڈر بن کر ابھرے
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
Mental torture what nonsense. He should be made to clean prisoner toilets and served with litter parade twice a day. Even in jail this scumbag and his Qatari safdari is living in luxury on tax payers expense,
 

jeelu

Minister (2k+ posts)
Isi machar chor rahi hai pak army jawan bhaij k qaidion ko nawaz k pass paad marnay ka keh rahay hein takay usko boo ae aur jail mein lagaya gaya toilet imran khan nay ganda karwaya hai sub sazish hai :/
 

P4K12TANI

Senator (1k+ posts)
پتہ نہیں اوپر کمنٹس کرنے والوں میں سے کسی نے پڑھا بھی ہے یہ کالم یا صرف ٹائٹل دیکھ کر ہی اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
میں نے پڑھا ہے۔ اٹس ہیلیریئس
:tounge:
:D
 

Back
Top