سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین سیدعلی گیلانی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی نئی حکومت کے کردار کے حوالے سے مایوسی ظاہر کر دی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نواز شریف سے بہت سی توقعات تھیں لیکن انہیں مایوسی ہوئی۔
ایک انٹرویو میں سیدعلی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کے ا ندر ریاستی دہشت گردی میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے لیکن پاکستانی حکومت تجاہل عارفانہ کی پالیسی پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل نوازشریف نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردارادا کرنے کا عندیہ دیا تھا لیکن وہ کشمیریوں کے توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسی کو واضح کرے ۔