نواز شریف آئی ٹی سٹی کا قیام، 8 چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے مان گئیں

naai1h1h221.jpg

لاہور میں قائم ہونے والے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری کام شروع کرنے کیلئے چین کی 8 کمپنیوں نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پیش رفت وزیراعلیٰ پنجاب مریم ونوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں سامنے آئی، اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے، اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے وزیراعلیٰ کو چین میں روڈ شوز کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستا ن کے پہلے اور سب سے بڑے آئی ٹی پراجیکٹ میں مجموعی طور پر 16 چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ان میں سے 8 کمپنیاں ایسی ہیں جو فوری طور پر نواز شریف آئی ٹی سٹی منصوبے پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں انگلینڈ، ابوظبی، سنگاپور سمیت دیگر ممالک میں بھی روڈ شوز منعقد کروائے جائیں گے،یہ روڈ شوز رواں ماہ سے شروع ہوں گے اور اگست تک جارہی رہیں گے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف آئی ٹی سٹی منصوبے کیلئے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے اور پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں۔
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Is Nawaz dakoo setting up this centre with his own money?.Why are they calling it Nawaz IT city ?.What did Nawaz contribute to IT?.In the west they name university buildings or labs after people who made great contributions to science and technology.They rarely name anything after politician.The next government should remove Nawaz Dakoo’s name from all buildings.
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
لاہور میں قائم ہونے والے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری کام شروع کرنے کیلئے چین کی 8 کمپنیوں نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔
اور یہ خبر گھڑی گئی ہے جیسے ایس آئی ایف سی ۱۰۰ بلین کی سرمایہ کاری لا چکی ہے
 
Citizen X

President (40k+ posts)
Is Nawaz dakoo setting up this centre with his own money?.Why are they calling it Nawaz IT city ?.What did Nawaz contribute to IT?.In the west they name university buildings or labs after people who made great contributions to science and technology.They rarely name anything after politician.The next government should remove Nawaz Dakoo’s name from all buildings.
Shooda pan. They think cringy things like this makes them popular and make then win elections.