
لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طبیعت ناسازی کے باعث برطانیہ میں قیام کی سفارش کرنےوالے برطانوی ڈاکٹر مشکل میں پڑگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لارنس نامی برطانوی ڈاکٹر کے خلاف پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کی ایک تنظیم چلانے والے طارق چوہدری نے لندن کے جنرل میڈیکل کونسل سے رجوع کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طارق چوہدری نے ڈاکٹر لارنس کے خلاف باقاعدہ طور پر ایک درخواست جنرل میڈیکل کونسل میں دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ ڈاکٹر لارنس ان وجوہات کی وضاحت دیں جن کی بنیاد پر انہوں نے نواز شریف کے لندن میں قیام کی سفارش کی تھی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف علاج کی غرض سے پاکستان میں قید کی سزا کے دوران لندن تشریف لے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لندن میں اپنے گھر میں مقیم ہیں، گزشتہ چند روز سے پاکستان کے سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی واپسی سے متعلق خبریں بھی زور و شور سے گردش کررہی ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی ایک اعلی سطحی اجلاس میں ان خبروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں نواز شریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کررہی ہیں، ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہوجائے، نواز شریف نے آج تک اپنے اثاثوں سے متعلق منی ٹریل نہیں دی ان کی نااہلی کیسے ختم ہوسکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1474677144529817604
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12nawazdoclondon.jpg