
معروف قانون دان اور رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پاکستان کا سوال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں نے نواز شریف کو اپنے اختیار سماعت سے ہی باہر بھیج دیا ہے۔ وہ لندن میں محفوظ مقام پر بیٹھے ہیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر گئے یا سچ بول کر اس سے فرق نہیں پڑتا اب وہ لندن جیسے محفوظ مقام پر ہیں جہاں آپ ان کا کچھ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مجرم تھے عدالت کے سزا یافتہ تھے اس طرح کسی مجرم کو نکالنے کی مثال ہی نہیں ملتی۔
https://twitter.com/x/status/1474769278016569352
پی پی رہنما نے کہا کہ دنیا میں کہیں ایسی مثال نہیں ملتی کہ کسی عدالت نے اپنے کسی محبوس مجرم کو صرف ضمانت نہیں دی کہ وہ اپنے ملک میں آزادانہ گھوم پھر سکے بلکہ اس کو اپنے اختیار سماعت سے ہی باہر بھیج دیا ہے۔
انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں عام لوگوں کو کسی بچے کی کسٹڈی ملنے کی صورت میں اسے ایک ضلع سے باہر لیجانے کی اجازت نہیں دیتیں مگر حیرانگی ہے کہ کس طرح نوازشریف کے جرائم ثابت ہونے کے باوجود انہیں ملک سے باہر نکال دیا۔