
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ایک بار پھر کہتا ہوں کہ ابھی پاکستان واپس نہ آئیں بہتر ہے ابھی رک کر حالات کے بہتر ہونے کا انتظار کریں۔
نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں سربراہ ق لیگ نے کہا کہ پہلے بھی نوازشریف سے کہا تھا اب بھی یہی کہتا ہوں کہ فی الحال پاکستان نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تو عمران خان کو بھی امن کی ہی ترغیب دیتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت اور وفاقی حکومت دونوں کو چاہیے کہ تحمل سے کام لیں تاکہ سیاسی استحکام پیدا ہوں اور حالات بہتری کی طرف جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو یہ ذمہ داری تو پرویز الہیٰ کی ہے مگر اس کے علاوہ بھی سب کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے، انتشار اور آگے بڑھانے کی بجائے معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کی طرف جانا ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaz-and-ch-shujat-aa.jpg