
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق پارٹی قائد میاں نواز شریف کی واپسی سے متعلق اپنےبیان پر ڈٹ گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ میں خصوصی گفتگو کی اور کہا کہ میری لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ، میں نے ان سے وطن واپسی سے متعلق سوال کیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایاز صادق کے بیان کو ذاتی رائے قرار دیئے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں ایاز صادق نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا بیان ٹھیک ہے کیونکہ جو میں نےکہا وہ میری ذاتی رائے ہے پارٹی کی رائے یا اعلامیہ نہیں ہے، تاہم میں نواز شریف کی واپسی سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے بارے میں حکومتی بوکھلاہٹ سمجھ سے بالاتر ہے، نواز شریف نہیں آتے تو بھی اور آنے کا اعلان کرتے ہیں تو حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوجاتی ہے، اگر حکومت نواز شریف کو واپسی لاسکتی ہے تو اب تک لائی کیوں نہیں؟
ایاز صادق نے مزید کہا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک کی حقیقت جاننے کیلئے اس کی فرانزک کروالیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائےگا، میں شیخ رشید کی طرح جھوٹی پیشگوئیاں کرنے والا نجومی نہیں ہوں مگر اتنا محسوس کرسکتا ہوں کہ کچھ نہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9ayazamantaq.jpg