
آصف زرداری نے فارم ہاؤس بنانے کیلئے زمین پر قبضہ کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا الزام
سندھ کے علاقے مرزاپور میں زرداری اور بھنڈ برادری میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوا جہاں فائرنگ اور تشدد سے 6افراد جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں ایڈیشنل ایس ایچ او بھی شامل ہے جس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا ہے کہ زمین پر یہ قبضہ سابق صدر آصف زرداری کا فارم ہاؤس بنانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ آصف زرداری کا نام تو سنا ہوگا، جی یہ جناب زرداری صاحب کے لوگ نوابشاہ میں بھنڈ برادری کی زمین پر قبضہ کرنے آئے گولیاں چلائیں ایس ایچ او شہید ہوا، 5 بیگناہ افراد قتل ہوگئے، پولیس زرداری فورس بن کر کام رہی ہے، زرداری صاحب اپنا فارم ہاؤس بنانے کے لیے زمین پر قبضہ کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1492568248742727681
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے مرزاپورمیں دوبرادریوں کےدرمیان زمین کے تنازع پر جھگڑا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالحمید کھوسو سمیت 6 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔
نواب شاہ کے علاقے مرزا پور میں زرداری برادری اور بھنڈ برادری میں زمین کا تنازع ہے، زمین کے تنازع پر دونوں برادریوں میں جھگڑے اور فائرنگ سے 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین مزید زخمی دم توڑ گئے۔
مرنے والوں میں 5 افراد بھنڈ برادری کے ہیں۔ پولیس نے زرداری برادری کے 16 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بھنڈ برادری نے لاشیں رکھ کر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ رہے کہ دو ماہ قبل بھی بھنڈ برادری نے زرداری برادری پر زمین پر قبضے کا الزام لگایا تھا، بھنڈ برادری نے اس وقت بھی قومی شاہراہ پر 40 گھنٹے دھرنا دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bhandi1ii11.jpg